English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا کی تائیوان کے ساتھ اسلحہ کی بڑی ڈیل پر چین کا اظہار تشویش

share with us

واشنگٹن:09جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)امریکا کے محکمہ خارجہ نے تائیوان کو 2.2ارب ڈالر مالیت کے اسلحہ کی فروخت کی منظوری دے دی ہے جس پر چین نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان کی جانب سے اسلحہ کی درخواست میں 108 ٹینک اور250سٹینگر میزائل شامل ہیں۔ پینٹا گان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دیگر اسلحہ میں مشین گنز ایمونیشین، ہرکولس آرمرڈ وہیکلز، ہیوی ایکوئپمنٹ ٹرانسپورٹرز اور متعلقہ سازوسامان بھی شامل ہے۔ قبل ازیں چین کی وزارت خارجہ نے تائیوان کو امریکی اسلحہ کی فروخت کی اطلاعات پر اپنی سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ پر زور دیا تھا کہ وہ دو طرفہ تعلقات کے نقصان سے بچنے کے لئے فوری طور پر اسلحہ کی فروخت روکے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا