English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقوام متحدہ فلپائن میں 2016ء  میں انسداد منشیات مہم کے دوران ہلاکتوں کی تحقیقات کرے، ایمنسٹی انٹرنیشنل  

share with us


منیلا:08جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)انسانی حقوق کے ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ فلپائنی صدر روڈریگو ڈیوٹرٹے کے نارکوٹکس کریک ڈاؤن کے دوران ”منظم“مہم کے غلط استعمال پر ہزاروں افراد کی ہلاکتوں کی تحقیقات کرے۔   غیر ملکیخبر رساں ادارے کے مطابق منشیات کے خلاف جنگ فلپائنی صدر ڈیوٹرٹے کا اچھا اقدام ہے اور متعدد فلپائنی شہریوں نے اس مہم کی حمایت بھی کی تاہم راتوں رات پولیس کی طرف سے ہلاکتوں نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف وزری کی ہے۔ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ 2016ء  کیکریک ڈاؤن پر بنائی گئی کی دوسری رپورٹ کے مطابق اس کریک ڈاؤن میں بڑے پیمانے پر تیار کی گئی ”ڈرگ واچ لسٹ“ کے تحت زیادہ تر غریب افراد کو نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ منشیات کے عادی افراد علاج معالجے کے بعد بھی واچ لسٹ میں غیریقینی طور پر موجود ہیں اور انہیں لسٹ سے خارج نہیں کیا گیا۔ ایمنسٹی نے فلپائنی حکومت پر الزام عائد کیا کہ اس مہم بارے جان بوجھ کر غلط معلومات فراہم کی گئیں جس سے متاثرہ افراد بے یارومددگار رہ گئے اور اس بات کا اندازہ لگانا ناممکن تھا کہ مہم میں کتنے لوگ مارے گئے۔ایمنسٹی انٹرنیشل کے ڈائریکٹر برائے مشرقی ایشیا نکولس بیکولین نے بتایا کہ موجودہ صورتحال خلاف ورزیوں کی منظم شکل ہے جس تک رسائی حاصل کرنا زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نے کریک ڈاؤن میں ہونے والی ہلاکتوں میں دلچسپی ختم کر دی ہے جبکہ حکومت منشیات کے عادی افراد کے لئے علاج معالجے کے موزوں پروگرامز کی فراہمی اور تحقیقات میں ناکام ہو گئی ہے جس سے پولیس اہلکاروں کے مکمل استثناء  کا تاثر ملتا ہے اور اس بات کے بھی کافی ثبوت موجود ہیں کہ اس مہم کے دوران جان بوجھ کر انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا