English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی سینیٹروں کی صدر ٹرمپ کی جنگ پسندانہ پالسیوں پر کڑی نکتہ چینی 

share with us


 خطے میں امریکی فوجیوں کی تعنیاتی ٹائم بم نصب کرنے کے مترادف ہے،سینیئر امریکی سینیٹر برنی سینڈرز 


نیویارک:08جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)2 امریکی سینیٹروں تلسی گیبرڈ اور برنی سینڈرز نے صدر ٹرمپ کی جنگ پسندانہ پالسیوں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔امریکی ایوان نمائندگان کی ڈیموکریٹ رکن اور2020 کے صدارتی انتخابات کے لیے نامزد امیدوار تلسی گیبرڈ نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کو غلطی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کا ہونا اس معاہدے کے نہ ہونے سے بہتر ہے۔انہوں نے مغربی ایشیا میں مزید امریکی فوجی روانہ کرنے کے فیصلے پر بھی کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امریکی فوجیوں کی تعنیاتی ٹائم بم نصب کرنے کے مترادف ہے۔سینیئر امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے بھی ایران کے خلاف امریکی صدر کے اقدامات کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کے اشتعال انگیز اقدامات کا راستہ روکنے کی ضرورت ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا