English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہواوے کا انڈورائڈ پر انحصار ختم کرنے کا فیصلہ

share with us

 بیجنگ:08جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے امریکی پابندیاں نرم ہونے کے باوجود دنیا کے مقبول ترین موبائل آپریٹنگ سسٹم انڈورائڈ پر انحصار ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہواوے کے بانی رین زین فائی کےمطابق کمپنی کا اپنا ہونگ مینگ آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ سے زیادہ تیز اور بہتر ہے اور ہم بتدریج پرانہ سسٹم چھوڑ دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ہونگ مینگ آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ کے مقابلے 60 فیصد تیز ہے اور صرف موبائل فونز کے لیے مخصوص نہیں۔ ہواوے کمپنی کا تیار کردہ  آپریٹنگ سسٹم انترنیٹ رآٹرز، معلومات محفوظ کرنے والے مراکز، پرنٹڈ سرکٹ بورڈ اور خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی گاڑیوں میں بھی استعمال ہو سکے گا۔رین زین فائی کا کہنا تھا کہ اس سسٹم کو باقاعدہ استعمال میں لانے سے قبل ہواوے کو اپنا ایپ اسٹور بنانا ہوگا جو تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہواوے کے آپریٹنگ سسٹم کو مارکیٹ میں جگہ بنانے کے لیے تھوڑا وقت درکار ہوگا کیوں کہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پہلے سے بازار میں دستیاب ہیں اور ان کو اچھی ڈویلپر سپورٹ حاصل ہے۔ٹیکنالوجی مصنوعات تیار کرنے والی چینی کمپنی کے بانی نے بتایا کہ دنیا بھر کے ڈویلپز کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے رواں سال ایک بین الاقوامی کانفرنس بھی رکھی جائے گی۔چینی کمپنی کا نیا آپریٹنگ سسٹم رواں سال ابتدائی طور پر چین میں متعارف کرایا جائے گا اور 2020 میں دنیا بھر میں صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا