English   /   Kannada   /   Nawayathi

جاپان میں 5 سال میں پہلی مرتبہ کمپیوٹروں کی فروخت میں اضافہ 

share with us

ٹوکیو:08جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)جاپان میں ذاتی کمپیوٹروں کی فروخت کے رجحان میں 5 سال میں پہلی مرتبہ مالی سال 2018 میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس کی جزوی وجہ حکومت کی جانب سے کام کرنے کے طریقہ کار میں اصلاحات ہے۔ جاپان الیکٹرونکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹریز ایسوسی ایشن یا جیتا کا کہنا ہے کہ مارچ میں ختم ہونے والے مالی سال میں اندرون ملک فروخت تقریباً 74 لاکھ یونٹ رہی جو کہ ایک سال قبل کے مقابلے میں 9.3 فیصد کا اضافہ ہے۔ڈیسک ٹاپ کمپیوٹروں کی فروخت میں 3.9 فیصد جبکہ لیپ ٹاپس کی فروخت میں 11.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔نئے کمپیوٹروں کی فروخت میں اضافے کے رجحان کی ایک اور وجہ مائکروسافٹ کی جانب سے اگلے سال سے ونڈوز سیون کے لیے سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ ہے۔لیپ ٹاپ کمپیوٹروں کی فروخت میں خصوصی طور پر اضافہ ہوا ہے کیونکہ کئی کمپنیوں نے کام کرنے کے طریقہ کار میں اصلاحات کی کڑی کے طور پر گھروں سے کام کرنے کی اجازت بھی دینا شروع کر دی ہے
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا