English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانوی سفیر کی ای میلزلیک‘ ٹرمپ سے متعلق حیران کن انکشافات

share with us


 انکشافات سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں سرد مہری میں اضافہ ہوسکتا ہے


 واشنگٹن:08جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)امریکا میں تعینات برطانوی سفیر کی سرکاری ای میلز لیک ہوگئیں جس میں انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو نااہل، ناکارہ اور غیرمحفوظ قرار دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں برطانیہ کے سفیر سر کِم ڈارک کی ای میلز لیک ہوگئی ہیں جن میں صدر ٹرمپ کی طرز حکومت پر شدید تنقید کی گئی ہے اور حیران کن انکشافات کیے گئے ہیں۔برطانوی اخبار ’میل آن سنڈے‘  کو ذرائع سے موصول ہونے والی لیک ای میلز میں برطانوی سفیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت میں وائٹ ہاؤس کی مجموعی کارکردگی کو ناکارہ اور کئی اہم فیصلوں پر منقسم پایا تاہم انہوں نے امریکی صدر کو مکمل طور پر نظر انداز کرنے پر بھی خبردار کیا۔امریکی صدر کے دورہ برطانیہ سے قبل برطانوی سفیر نے اپنے ملک کے اعلیٰ حکام کو ای میلز میں مشورہ دیا تھا کہ صدر کے دماغ میں بات ڈالنے کے لیے آپ کو اپنے نکات کو سہل یہاں تک کہ دو ٹوک انداز میں پیش کرنا ہوگا جب کہ ایران سے متعلق امریکی پالیسی کے غیر مربوط اور خلفشار کا شکار ہونے کا تذکرہ بھی کیا تھا۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے ابھی تک ان میموز یا مراسلوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم اس اہم انکشافات سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں سرد مہری میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ امریکا اور برطانیہ اس آزمائشی دور سے کیسے نبردآزما ہوتے ہیں۔دوسری جانب برطانوی وزارت خارجہ نے اپنے سفیر کی لیک ای میلزکے معاملے کو ’شرارت‘ قرار دیتے ہوئے نظر انداز کرنے کا مشورہ دیا  تاہم انہوں نے کہا کہ ہم اپنے وزراء کی حالات سے مکمل آگاہی کے لیے تمام سفیروں سے تعیناتی کے ممالک سے متعلق درست اور کھری معلومات چاہتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا