:اور ہر طرح کے
ترکیہ : آیا صوفیہ کے بعد اب مشہور چرچ مسجد میں تبد ... کووی شیلڈ کے بعد کوویکسین کے بھی مضر اثرات !کیا کہ ... ممتا بنرجی پر بھروسہ نہیں ،وہ بی جے پی کے ساتھ جا س ... ای ڈی گرفتار نہیں کرسکتی اگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سپ ... کئی ریاستوں میں جھلسائے گی گرمی توکچھ ریاستوں میں ... اگنی ویر اسکیم سے متعلق اسدالدین اویسی کا بڑا دعو ... جماعتِ اسلامی ہند حلقہ کرناٹک کی مجلسِ شوریٰ کا ہ ... بھٹکل : انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر ...

آگرہ / لکھنؤ:08جولائی2019(فکروخبر/ذرائع) اتر پردیش کے آگرہ کے پاس جمنا ایکسپریس وے پر شدید سڑک حادثہ میں 29 لوگوں کی دردناک موت ہو گئی ہے، اعتماد پور تھانہ علاقے میں ایکسپریس وے پر روڈویز بس بے قابو ہوکر جھرنا نالے میں جا گری، حادثے میں بہت سے لوگ شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، جس وقت یہ حادثہ ہوا اس وقت بس میں 44 مسافر سوار تھے۔ حادثے کے بعد موقع پر چیخ و پكار مچ گئی، مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولس موقع پر پہنچی اور لاشوں کے ساتھ زخمیوں کو نالے سے باہر نکالا گیا، زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے لئے حکام کو ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے آگرہ کے ڈی ایم اور ایس ایس پی کو ہر ممکن طبی امداد مہیا کرانے کا حکم دیا ہے، وہیں یوپی روڈویز نے مرنے والوں کے اہل خانہ کے لئے 5-5 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔
وہیں یوپی پولس نے ٹوئٹ کر کہا، ’’جمنا ایکسپریس وے سے دہلی جا رہی اودھ ڈپو کی جن رتھ ایکسپریس روڈویز بس نمبر یوپی 33 اے ٹی 5877 بے قابو ہوکر گرام كوبیر پور کے پاس جھرنا نالہ میں گر جانے سے پانی کے اندر آدھی ڈوب گئی۔
سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ ببلو کمار نے بتایا کہ لکھنؤ سے دہلی جا رہی ڈبل ڈیکر بس جمنا ایکسپریس وے پر نالے میں گر گئی، انہوں نے بتایا کہ ریسکیو اور ریلیف کا کام کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق ابھی تک 29 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 15 سے 20 زخمیوں کو بس سے نکال کر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت کرائی جا رہی ہے۔ حادثہ کا شکار بس کو کرین کی مدد سے باہر نکالا جا رہا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |