English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ معاملہ : پیپر بک تیار کرنے کا عمل ہنوز جاری، ہائی کورٹ نے استغاثہ کو تین ہفتوں کی مہلت دی

share with us

ملزم احتشام صدیقی کے دستاویزات دفاعی وکلاء کو مہیا کرانے کا جیلر کو حکم  

ممبئی7جولائی2019 (فکروخبر /پریس ریلیز)  7/11 ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ معاملے میں آج نچلی عدالت کا ریکارڈ مکمل تیار نہیں ہونے کی وجہ سے ہائی کورٹ نے معاملے کی سماعت  تین ہفتوں کے لیئے ملتوی کردی کیونکہ ملزمین کا دفاع کررہے جمعیۃعلماء مہاراشٹر (ارشد مدنی)کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے تیار کی گئی پیپر بک میں تقریباً سو صفحات ایسے ہیں جو پڑھنے کے قابل نہیں ہے اور ان کا مطالعہ کئے بغیر اگراپیل پر سماعت شرو ع کردی گئی تو دفاعی وکلاء کو اپنے دلائل پیش کرنے میں پریشانی ہوگی۔
    دفاعی وکلاء انصار تنبولی، ہیتالی سیٹھ، گورو بھوانی، ادتیہ مہیتا،، عبدالحفیظ نے ممبئی ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کو بتایا کہ انہیں رجسٹرار کی جانب سے پیپر بک حاصل ہوگئی ہے اور اس کا مطالعہ کرنے کے بعد انہیں محسوس ہوا ہے کہ درجنوں صفحات ایسے ہیں جو پڑھنے کے قابل نہیں ہے لہذا عدالت استغاثہ اور رجسٹرار کو حکم دے کہ وہ ان صفحات کو دوبارہ پڑھنے کے قابل بنائے۔ 
دو رکنی بینچ کے جسٹس دھرم ادھیکاری اور جسٹس سواپنا جوشی نے سرکاری وکیل راجا ٹھاکر ے کو حکم دیا کہ وہ تین ہفتوں کے اندر بقیہ کام مکمل کرلیں تاکہ حتمی بحث شروع کی جاسکے۔
    اسی درمیان عدالت نے ناگپور جیل میں مقید ملزم احتشام قطب الدین صدیقی کو براہ راست دفاعی وکلاء کو دستاویزات دینے سے منع کرنے والے جیل سپرنٹنڈنٹ کے فیصلہ پر کارروائی کرتے ہوئے عدالت نے جیل انتظامیہ کو حکم دیا کہ پولس کی موجودگی میں ملزم دفاعی وکلاء کو دستاویزات سپرد کرے۔
    دفاعی وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ ملزم احتشام صدیقی اوریجنل دستاویزات وکلاء کو دینا چاہتا ہے لیکن جیل حکام چاہتے ہیں کہ وہ دستاویزات پہلے جیل عملہ کو دیں اس کے بعد وہ اسے دفاعی وکلاء تک پہنچا دیں گے لیکن ملزم کو خدشہ ہیکہ جیل حکام اس کے دستاویزات سے چھیڑ چھاڑ کرسکتے ہیں  لہذا عدالت اس تعلق سے جیل حکام کو حکم دے کہ پولس کی موجودگی میں ملزم دفاعی وکلاء کو دستاویزات دے۔
 دفاعی وکلاء کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے ناگپور سینٹرل جیل حکام کو حکم دیا کہ وہ پولس کی موجودگی میں ملزم اور وکلاء کو میٹنگ کرنے دیں تاکہ وہ ملزم کے پاس سے ضروری دستاویزات حاصل کرسکیں۔
    واضح رہے کہ خصوصی مکوکا عدالت کے جج وائی ڈی شندے نے ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ کا فیصلہ سناتے ہوئے پانچ ملزمین احتشام قطب الدین صدیقی، کمال انصاری، فیصل عطاء الرحمن شیخ، آصف بشیر اور نوید حسین کو پھانسی اور ۷/ ملزمین محمد علی شیخ، سہیل شیخ، ضمیر لطیف الرحمن، ڈاکٹر تنویر، مزمل عطاء الرحمن شیخ،ماجد شفیع، ساجد مرغوب انصاری کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جبکہ ایک ملزم عبدالواحد دین محمد کو باعزت بری کردیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا