English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی کے سرکاری اسکول اب والدین کو سی سی ٹی وی فوٹیج مہیا کرائیں گے : کیجروال

share with us

نئی دہلی:07جولائی2019(فکروخبر/ذرائع) دہلی حکومت نے طلبا کے والدین کے تئیں اسکولوں کی جوابدہی بڑھانے کے پیش نظر تمام سرکاری اسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے ایک منصوبہ کا سنیچر کو آغاز کیا۔

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے منصوبہ کے افتتاح کے دوران کہا کہ یہ قدم اسکولی تعلیم میں سنگ ثابت ہوگا کیونکہ یہ والدین کے لئے کلاسوں سے لائیو فیڈ لینا ممکن بنائے گا۔ یہ قدم طلبا کی سیکورٹی یقینی بنائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دہلی کے لاجپت نگر میں واقع اسکول والدین کو سی سی ٹی وی فوٹیج مہیا کرانے والا دنیا کا پہلا اسکول بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچے کو کلاس میں پڑھتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ اس سال نومبر تک قومی راجدھانی کے تمام سرکاری اسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دئے جائیں گے۔

کیجریوال نے منصوبہ کی کامیابی کے تعلق سے اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ میں اس پروجیکٹ سے آئندہ برس شاندار نتیجہ کی امید کررہاہوں۔ مجھے نہیں لگتا کہ اب تک کسی اور دیگر پروجیکٹ سے مجھے اتنی خوشی ہوئی ہے جتنی اس پروجیکٹ سے۔ آئندہ وقت میں یہ پروجیکٹ پوری دنیا کے لئے سنگ ثابت ہوگا۔

قبل ازیں، وزیر تعلیم اور نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے لاجپت نگر میں واقع شہید ہیمو کالونی سرودیہ ودیالیہ کی کلاسوں میں سی سی ٹی تی کیمروں کو چالو کر کے اس منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مجھے تقریباََ دو برس پہلے کا وہ واقعہ یاد ہے جب ایک بچے کی ایک پرائیوٹ اسکول میں موت ہوگئی تھی اور ابھی بھی اس معاملے کی جانچ چل رہی ہے۔ اسی وقت وزیراعلی نے سرکاری اسکولوں کی کلاسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جانے کی ہدایت دی تھی۔ یہ دہلی کا پہلا اسکول ہے جہاں حفاظت کے پیش نظر نہ صرف احاطہ میں بلکہ تمام کلاس رومز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا