English   /   Kannada   /   Nawayathi

عازمین حج کی سہولت کے لئے ائیرپورٹ پر خصوصی انتظامات

share with us

نئی دہلی :03جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)تچار جولائی سے عازمین حج کا سفر شروع ہونے والا ہے اور اس کو مدنظر رکھتے ہوئے اندا گاندھی انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

اس مرتبہ ٹرمنل تین سے عازمین حج کی آمد و رفت ہوگی۔اس سے قبل حاجیوں کو ٹرمنل دو سے بھیجا جاتا تھا لیکن اس مرتبہ حاجیوں کی سہولت کو دیکھتے ہوئے اسے تبدیل کیا گیا ہے۔

آئی جی آئی ایئر پورٹ ڈائل (دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹیڈ)کے ترجمان نے بتایا،'ہمارا امکان ہے کہ اس بار دہلی آئی جی آئی ایئر پورٹ سے 25000 عازمین حج سفر پر روانہ ہوں گے۔'

گذشتہ برس 19000 عازمین حج سفر پر گئے تھے۔ گذشتہ برس سے یہ تعداد زیادہ ہے۔ اس لیے سبھی طرح کے انتظام پختہ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی آئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لیے الگ سے جگہ تعین کیاگیا ہے۔جہاں پر عازمین نماز ادا کر سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ تقریباً 14 دن تک چلنے والی اس سفر میں 62 طیارے پرواز کریں گے۔ جن میں بہار، جموں و کشمیر، ہریانہ، پنجاب، ہماچل پردیش، چندی گڑھ، اترا کھنڈ اور اتر پردیش کے لوگ شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق عازمین حج کی تحفظ اور ان کو سہولت دینے کے لیے خصوصی توجہ دیا گیا ہے۔ جس میں بزرگ مسافروں کو بیٹری والا رکشہ سے چھوڑا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں چھ ہزار جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا