English   /   Kannada   /   Nawayathi

لیبیا میں گرفتار چھ ترک شہری رہا کر دیئے گئے

share with us

طرابلس:02جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)لیبیا میں گرفتار کیے گئے چھ ترک شہریوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ان ترک شہریوں کو جنرل خلیفہ حفتر کے حامی ملیشیا گروپوں نے گرفتار کر رکھا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی لیبیا میں خلیفہ حفتر کی مخالف اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت کرتا ہے۔ ترک وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ اگر اس کے شہریوں کو رہا نہ کیا گیا تو انہیں خلیفہ حفتر کی ملیشیا پر حملے کرنے کا حق حاصل ہو گا۔ قبل ازیں خلیفہ حفتر نے بھی ترکی کوا پنا دشمن قرار دیا تھا۔ لیبیا میں سابق آمر معمر قذافی کی ہلاکت کے بعد سے مسلح دھڑے ایک دوسرے کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا