English   /   Kannada   /   Nawayathi

​​​​​​​امریکی دباؤ میں نہیں آئیں گے،ایران کو واجب احترام دیں پھر مذاکرات ہوں گے، وزیر خارجہ محمد جواد ظریف 

share with us

تہران:02جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے دباؤ میں نہیں آئے گا۔  اگر امریکا بات چیت کرنا چاہتا ہے تو اسے ایران کو عزت دینا پڑے گی۔سرکاری ٹیلی ویڑن پر ایک تقریر میں جواد ظریف کا کہنا تھا   کہ ان کا ملک ہمیشہ ہی دباؤ کی صورت میں مزاحمت کا مظاہرہ کرتا آیا ہے اور جب بھی اس کے ساتھ باعزت رویہ اختیار کیا گیا، ایران نے بھی جواباً ایسا ہی کیا۔ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ بغیر کسی پیشگی شرط کے بات چیت کی پیشکش کی تھی لیکن تہران حکومت نے جوہری ڈیل میں امریکا کی واپسی کے بغیر مذاکرات کو خارج از امکان قرار دے رکھا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا