English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ الازھر کی بیت المقدس میں یہودی زائرین کے لیے سرنگ منصوبے کی شدید مذمت

share with us

مقبوضہ بیت المقدس /قاہرہ:02جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر نے بیت المقدس کے اسلامی تشخص کو تبدیل کرنے والے صہیونی اقدامات اور مکروہ حربوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جامعہ الازھر کی طرف سے قدیم بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے مذہبی بنیادوں پرحجاج روڈ کے نام سے سرنگ کے افتتاح کو آسمانی مذاہب کی کھلی توہین قراردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی اسلامی درس گاہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے'سرنگ' کی کھودائی کا منصوبہ بین الاقوامی قوانین، مذہبی اصولوں، اقوام متحدہ کے چارٹر اور مذہبی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بیان میں عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ القدس میں مسلمانوں اور مسیحی عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں مذاہب کے پیروکاروں کے مذہبی حقوق کی حمایت کرے اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں? پوری کرے۔جامعہ الازھر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کو فلسطینیوں کے حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تل ابیب پر دباؤ ڈالنے میں ناکام رہی ہے۔ اسرائیلی ریاست کی طرف سے القدس کو یہودی رنگ میں رنگنے اور فلسطینی علاقوں میں توسیع پسندانہ سرگرمیوں کی وجہ سے آزاد فلسطینی ریاست کے لیے کی جانے والی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جامعہ الازھر آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام اور القدس شریف کو اس کا دارالحکومت بنانے کی کوششوں حمایت جاری رکھے گی۔خیال رہے کہ اتوار کے روز اسرائیلی حکام نے جنوب مشرقی بیت المقدس میں سلوان ٹاؤن کے نیچے شہر کی پرانی تاریخی دیواروں کے ساتھ ایک سرنگ کی کھودائی کا افتتاح کیا ہے۔ یہ سرنگ یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول تک رسائی کا نیا موقع راستہ فراہم کرے گی۔فلسطینی ایوان صدر نے القدس میں یہودیوں کو مذہبی رسومات کی سہولت کے لیے سرنگ کی کھدائی کے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے سنگین نتائج پر خبردار کیا ہے۔ اسرائیل کی اس مذہبی اشتعال انگیزی پر مبنی پیش رفت کے حوالے سے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی سیکرٹریٹ سے بھی رابطہ کیا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا