English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثیوں کی مخالف ارکان پارلیمان کے خلاف مقدمات قائم کرنے کی تیاری

share with us



پارلیمنٹ کے 100 ارکان کے ٹرائل کا ارادہ رکھتے ہیں،حوثی رہنماء مہدی مشاط کااجلاس سے خطاب


صنعاء:02جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)یمن میں پارلیمانی ذرائع نیایرانی حمایت یافتہ حوثی گروپ کی طرف سے ایک نئے سیاسی انتقامی حربے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کی حوثی باغیوں نے اپوزیشن سے تعلق یا آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے 100 ارکان پارلیمنٹ کے خلاف نام نہاد عدالتی تحقیقات کی آڑ میں انہیں حاصل پارلیمانی تحفظ ختم کرنے کی کوششیں شروع کی ہیں۔یمن کے پارلیمانی ذرائع نے عرب ٹی وی کوبتایاکہ حوثیوں کی سپریم انقلابی کونسل کے چیئرمین مہدی مشاط نے حال ہی میں صنعاء میں پارلیمانی کمیٹیوں کے سربراہوں کا ایک اجلاس منعقد کیا جس میں حوثیوں کی عدالتی کونسل کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مہدی مشاط نے بتایا کہ وہ پارلیمنٹ کے 100 ارکان کے ٹرائل کا ارادہ رکھتے ہیں۔یہ ارکان اندرون ملک نہیں۔ ان کے خلاف پراسیکیوٹر جنرل کے ذریعے قانونی کارروائی کی جائے گی اور انہیں آئین کے تحت حاصل پارلیمانی تحفظ ختم کردیا جائے گا۔ ان ارکان کا پارلیمانی تحفظ ختم کرنے لیے پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا جائے گا۔ ان ارکان کی مسلسل غیرحاضری کی پران کی املاک ضبط کی جائیں گیذرائع کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹیوں کے سربرہان نے اس طرح کے کسی بھی انتقامی سیاسی حربے کے نتائج سے خبر دارکرتے ہوئے کہا کہ ارکان پارلیمان کے ٹرائل اور انہیں حاصل آئینی تحفظ ختم کرنے سے حوثی باغیوں کے لیے مشکلات پیدا ہوں گی۔ اس طرح کے اقدامات سے پارلیمنٹ تقسیم ہوجائے گی اور ملک میں جاری بحران کے حل کے لیے کوششیں اور بھی مشکلات کا شکار ہوں گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا