English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران جوہری ہتھیاروں کی طرف بڑھ رہا، جھوٹ کا پول کھولیں گے،اسرائیل

share with us


 جب ہم نے پہلی دفعہ ایران کے خفیہ جوہری ذخیرے کا انکشاف کیاتب بھی دنیا نہیں مان رہی تھی، نیتن یاھو 


تل ابیب:02جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ ایران تیزی کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے حصول کی طرف بڑھ رہا ہے۔ہم جلد ہی ایران کے جھوٹ کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق فوج کی ایک تقریب سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ آج ایران کہتا ہے کہ وہ جوہری معاہدے میں یورینیم افزودگی کے حوالے سے کیے گئے وعدے کو توڑ رہا ہے اور اس نے 300 کلو گرام یورینیم کی افزودگی کی حد سے تجاوز کیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران تیزی کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی طرف بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ہم نے ایران کے خفیہ جوہری ذخیرے کا انکشاف کیا اور ثابت کیا کہ تہران دنیا کے سامنے جوہری معاہدے کے ذریعے جھوٹ بول رہا ہے تو دنیا نے ہماری بات نہیں مانی تھی۔ آج ایران بھی اس کا اعتراف کر رہا ہے۔ میں مزید شواہد اور دلائل بھی جلد پیش کروں گا کہ ایران مسلسل کس طرح جھوٹ بولتا رہا ہے۔نیتن یاھو نے مزید کہا کہ میں ایک بار پھر کہہ رہا ہوں کہ اسرائیل کسی صورت میں ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ آج میں تمام یورپی ملکوں سے کہتا ہوں کہ تم ایران کے حوالے سے اپنے وعدے پورے کرو اور تہران پر فوری طورپر اقتصادی پابندیاں عائد کرو۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا