:اور ہر طرح کے
بھٹکل کی معروف شخصیت عنایت اللہ شاہ بندری کانگریس ... افضال انصاری کے سامنے ان کی بیٹی نصرت پرچۂ نامزد ... ہندوتواویب سائٹ کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے کے بعد ... غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی تجارت نہیں ہوگ ... فلسطینی صحافیوں کو نوازا گیا ’ورلڈ پریس فریڈم ا ... غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے وفد مص ... کرناٹک کے ساحلی اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ، 6 ... وزیر اعظم مودی کے کرناٹک دوروں پر وزیر اعلیٰ نے کی ...

فورسز نے مشرقی شہر القضارف میں بھی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اشک آور گیس کے گولے چلائے،شرکاء
خرطوم:یکم جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں تین مقامات پر اتحاد برائے تبدیلی اور آزادی کے زیر اہتمام حکمراں فوجی کونسل کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے۔ پولیس نے انھیں منتشر کرنے کے لیے اشک آو ر گیس کے گولے پھینکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈانی پولیس نے خرطوم کے شمالی علاقے باری اور مشرق میں واقع معمورہ اور وارکویت میں مظاہرین کے خلاف اشک آور گیس کا استعمال کیا ہے۔مظاہرین سول حکمرانی کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مشرقی شہر القضارف میں بھی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اشک آور گیس کے گولے چلائے ہیں۔خرطوم کے جڑواں شہر اْم درمان میں بھی احتجاجی تحریک کی اپیل پر ہزاروں افراد نے احتجاجی ریلیوں میں شرکت کی ہے۔ان مظاہروں سے ایک روز قبل سوڈان کی حکمراں عبوری فوجی کونسل نے احتجاجی تحریک کو خبردار کیا تھا کہ وہ تشدد کے کسی بھی واقعے کی ذمے دار ہوگی۔کونسل نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس وقت ملک سنگین بحران سے دوچار ہے۔اگر (حزب اختلاف کے) مارچ میں کوئی بھی جان جاتی ہے تو اتحاد برائے آزادی اور تبدیلی اس کا مکمل طور پر ذمے دار ہوگا۔حزب اختلاف کے گروپو ں اور احتجاجی تحریکوں پر مشتمل اس اتحاد نے خرطوم میں اپنے مطالبات کے حق میں ایک بڑی ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔وہ عبوری فوجی کونسل سے اقتدار فوری طور پر ایک سول حکومت کے حوالے کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔یہ احتجاجی تحریک 3 جون کو خرطوم میں وزارت دفاع کے باہر احتجاجی دھرنے کے شرکاء کے خلاف مسلح فورسز کے خونیں کریک ڈاؤن کے بعد کچھ ماند پڑ گئی تھی اور اب وہ دوبارہ عوام کو سڑکوں پر لے آئی ہے۔اْس کریک ڈاؤن میں کم سے کم ایک سو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |