English   /   Kannada   /   Nawayathi

لبنانی وزیر کے قافلے پر مسلح افراد کی فائرنگ، دو محافظ ہلاک

share with us

 


 قافلے پر جبلِ لبنان میں واقع علاقے عالیہ میں فائرنگ،واقعہ قاتلانہ حملہ تھا،صالح الغریب کی گفتگو


بیروت:یکم جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)لبنان کے وزیر مملکت برائے مہاجرین صالح الغریب کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی ہے جس کے نتیجے میں ان کے قافلے میں شامل ان کے دو معاونین مارے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کے قافلے پر جبلِ لبنان میں واقع علاقے عالیہ میں فائرنگ کی گئی ہے۔یہ علاقہ دمشق مخالف دروز لیڈر ولید جنبلاط کے حامیوں کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ان کی جماعت ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی (پی ایس پی) نے اس واقعے سے لاتعلقی کا اظہار کیا،صالح الغریب نے لبنان کے ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ رو نما ہوا ہے، یہ واضح طور پر ان پر قاتلانہ حملے کی ایک کوشش تھی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد کی لبنانی وزیر کے قافلے پر فائرنگ سے ان کے تین محافظ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ان میں دو بعد میں اپنے زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔فائرنگ کا یہ واقعہ جس وقت پیش آیا،اس وقت ولید جنبلاط کے حامیوں نے ماؤنٹ لبنان میں واقع شہروں اور دیہات کی جانب جانے والی شاہراہوں کو بند کررکھا تھا۔وہ لبنان کے وزیر خارجہ اور فری پیٹریاٹک موومنٹ کے سربراہ جبران باسیل کے اس علاقے کے دورے کی مخالفت کررہے ہیں اور انھوں نے ان کی راہ روکنے کے لیے شاہراہیں بند کررکھی ہیں۔پی ایس پی کا کہنا تھا کہ وزیر کے محافظوں نے مظاہرین پر پہلے فائرنگ کردی تھی حالانکہ وہ بند شاہراہ کو کھولنے کی کوشش کررہے تھے اور وہاں رکھی رکاوٹوں کو ہٹا رہے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا