English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی مندوبین پہلی بار سرکاری سطح پر یہودی آبادکاری کی تقریب میں شریک

share with us


 سرنگ کھدائی کی افتتاحی تقریب میں امریکی سفیر اور مشرق وسطی کے لیے مندوب جیسن گرین بیلٹ کی شرکت 


مقبوضہ بیت المقدس:یکم جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی حکومت کی طرف سے فلسطین میں یہودی آباد کاری کی خاموش حمایت کے بعد اب اعلانیہ اور کھلے عام حمایت اور مدد  کی جانے لگی ہے۔اخباری اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی توسیع پسندی کے لیے سرگرم تنظیم العادکی جانب سے ایک سرنگ کی کھدائی کی افتتاحی تقریب  میں اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈ مین اور مشرق وسطی کے لیے امریکا کے امن مندوب جیسن گرین بیلٹ نے بھی شرکت کی۔خیال رہے کہ العادنامی یہودی تنظیم بیت المقدس کو یہودیانے کیلیے سرگرم عمل ہے۔امریکی مندوبین کی فلسطین میں یہودی آباد کاری کی تقریب شرکت امریکی انتظامیہ کی صہیونی ریاست کی طرف داری کی عکاس ہے۔ امریکا صہیونی ریاست کیساتھ مل کرالقدس میں فلسطینیوں کے وجود کو ختم کرنے کے لیے سرگرم ہے۔خیال رہے کہ سابق امریکی حکومتیں فلسطین میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کی سرگرمیوں کی مخالف رہی ہیں مگر موجودہ امریکی حکومت کھل کر فلسطین میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی میں اسرائیل کے ساتھ کھڑی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا