English   /   Kannada   /   Nawayathi

جی۔ 20 اجلاس کے اختتام پر صدر ترکی کی پریس کانفرس

share with us

انقرہ :30جون2019(فکروخبر/ذرائع)ترک صدر رجب طیب  کا کہنا ہے کہ ترکی کی حاکمیت کے حقوق میں کسی کو مداخلت کرنے کا حق حاصل نہیں، یہ بات ہر کس کوجان لینی چاہیے۔جناب ایردوان نے جی۔20 سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں پریس کانفرس سے خطاب کیا۔

صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ذمہ داروں سے حساب پوچھنے کی ضرورت پر زور دینے والے ایردوان نے کہا کہ خاشقجی قتل  کیس میں اعلی حکام سے لیکر ادنی حکام تک ہر  متعلقہ شخص سے اس کا حساب  پوچھنا عالمی برادری  کا فرض ہے۔ عدالتی کاروائی کا مقام استنبول ہے کیونکہ یہ گھناؤنا فعل اسی شہر میں  کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حقوق انسانی  کے معاملے میں دیگر ممالک لیے رپورٹیں بنانے والے مغربی ممالک بنیادی انسانی حقوق کے امتحان میں ناکام رہے ہیں۔

صدرِ ترکی نے مہاجرین کے معاملے پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ترکی کی بے لوث امدادی  کاروائیوں میں عالمی برادری کو مزید ہاتھ بٹانا چاہیے۔

دہشت گردی کے خلاف جدوجہد پر بھی زور دینے والے جناب ایردوان نے کہا کہ دہشت گردی تمام تر بنی نو انسانوں اور انسانی اقدار کی دشمن ہے ، لہذا تمام تر مملکتوں کو اس کے خلاف یک آواز ہونا ہو گا۔

انہوں نے 15 جولائی 2016 کی ترکی میں بغاوت کی ناکام کوشش کا بھی ذکرکرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیم فیتو  کے کارندے سیاسی پناہ کی آڑ میں دنیا بھر زہر گھولنے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔  ہم سب کو ان کے خلاف نبردِ آزما ہونا پڑے گا وگرنہ پور ی دنیا کو اس کا خمیازہ برداشت کرنا پڑے گا۔

مصر کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کی مشکوک موت کے حوالے سے بھی انہوں نے کہا کہ اس معاملے کا تعاقب کرنا بھی  ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے اقوام  کے موجودہ ڈھانچے پر بھی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس کی ساخت میں اصلاحات لازم و ملزوم ہیں کیونکہ  یہ پہلی جنگ عظیم کے ماحول  میں قائم ہوئی تھی اور موجودہ عالمی حالات  اس کے پرانے قواعد وضوابط کا پوری طری احاطہ نہیں کرتے۔

جناب ایردوان نے ایس۔ 400 فضائی دفاعی نظام  کے حوالے سے کہا کہ اس نظام کی ترکی کو حوالگی کا مرحلہ آن پہنچا ہے اس  لمحہ پر معاہدے سے کنارہ کشی اختیار کرنا ترکی جیسے ملک کو زیب نہیں  دیتا۔ ماہ جولائی  کے پہلے عشرے  میں اس کے بعض حصوں کی ترسیل کی جائیگی۔  ترکی پر امریکی پابندیوں کے موضوع کو چھیڑتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے آج ان سے کہا ہے کہ ترکی پر پابندیوں کا معاملہ زیر بحث نہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا