English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہجومی تشدد پر حکومت کی خاموشی انتہائی شرمناک : راہل گاندھی

share with us

نئی دہلی :26جون2019(فکروخبر/ذرائع)کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے جھارکھنڈ میں پیش آئے ہجومی تشدد کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ایسے واقعات انسانیت کو شرمسار کرتے ہیں۔

انہوں نے ٹویٹ میں پولیس محکمے کی بھی مذمت کی جنہوں نے متاثرہ نوجوان کو 4 دن تک قید میں رکھا۔

'ہجومی تشدد کے بڑھتے واقعات حد درجہ تشویشناک'

اپنے ٹویٹ میں راہل گاندھی نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'مرکزی حکومت کا اس واقعہ پر خاموشی انتہائی افسوس ناک ہے۔'

   واضح رہے کہ جھارکھنڈ میں ہجومی تشدد کا نشانہ بنے تبریز کی موت اس سال کا ایسا پہلا معاملہ نہیں ہے۔ ویب سائٹ فیکٹ چیکر ڈاٹ اِن کے ڈاٹا سے پتہ چلتا ہے کہ یہ نفرت جرم کا ایسا گیارہواں معاملہ ہے۔ اس سال ہجومی تشدد میں چار لوگوں کی موت ہو گئی ہے جب کہ 22 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ گزشتہ ایک دہائی میں ہندوستان میں جرائم پر مبنی نفرت کے 297 معاملے سامنے آئے ہیں جن میں 98 لوگوں کی موت ہوئی اور 722 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

ویب سائٹ فیکٹ چیکر ڈاٹ اِن کے ذریعہ پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق حال کے سالوں میں ہجومی تشدد کے معاملوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ سال 2015 کے بعد سے گئوکشی اور چوری کے سبب ہجومی تشدد کے 121 واقعات ہوئے ہیں جب کہ 2012 سے 2014 میں ایسے محض 6 واقعات ہوئے تھے۔ 2009 سے 2019 کے ڈاٹا سے پتہ چلتا ہے کہ 59 متاثرہ شخص مسلم تھے اور 28 فیصد واقعات مبینہ مویشی چوری یا قتل سے متعلق تھے۔ ڈاٹا سے پتہ چلتا ہے کہ 66 فیصد واقعات بی جے پی حکمراں ریاستوں میں ہوئے اور 16 فیصد واقعات کانگریس حکمراں ریاستوں میں ہوئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا