English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا کے لیے جاسوسی کیالزام میں ایرانی فضائی ماہر کو پھانسی دے دی گئی

share with us

 تہران:22جون2019(فکروخبر/ذرائع)ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب کے فضائی فورس کے ماہر جمال حاجی زوارہ کو امریکا کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت دے دی گئی ہے۔انسانی حقوق کے حلقوں نے مصلوب عہدہ دار کے ایران میں مقیم اہل خانہ کے حوالے سے بتایا کہ زوارہ پر دشمن کے لیے جاسوسی کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا اور ایک انقلاب عدالت کی طرف سے انہیں سزائے موت دی گئی تھی جس پر گذشتہ روز تہران کے کسی نامعلوم مقام پرعمل درآمد کردیا گیا۔جمال حاجی زوارہ کو 5 ستمبر2017 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ پاسداران انقلاب کے زیر انتظام فضائی فورس کے ماہر کے طور پر اپنی اہلیہ لیلی تاجک سمیت کام کر رہے تھے۔انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ جمال حاجی زورا کو حراست میں لینے کے بعد وحشیانہ جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے ناخن نکال دیے گئے اور اسے بجلی کے جھٹکے بھی لگائے تھے۔ان کی اہلیہ لیلی کو اپنے شوہر کو جاسوسی میں معاونت کی پاداش میں 15 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی اور وہ اس وقت تہران میں کاچوئی جیل میں قید ہیں۔ایران کی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ زوارہ سے تشدد کے ذریعے جاسوسی کا اعتراف کرایا گیا۔خیال رہے کہ ایران میں امریکا کے حوالے سے انتہائی سخت طرز عمل اختیار کیا جاتا ہے اور امریکا کی معمولی معاونت کو بھی جاسوسی قرار دے کر ملزمان کو تختہ دار پر لٹکا دیا جاتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا