English   /   Kannada   /   Nawayathi

 ٹرمپ فوجی معاملات دیکھنے والے وزیر مارک ایسپر کو وزیر دفاع بنانے  کا فیصلہ 

share with us

  واشنگٹن:22جون2019(فکروخبر/ذرائع)وائٹ ہاس کی جانب سے ایک اعلان میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فوج کے معاملات کے وزیر مارک ایسپر کو ملک کا وزیر دفاع مقرر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ایسپر نے قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک شناہن کے مستعفی ہونے کے بعد پیر کے روز قائم مقام وزیر دفاع کا منصب سنبھالا تھا۔ شناہن گھریلو تشدد کے متعلق میڈیا رپورٹوں کے منظر عام پر آنے کے بعد سبک دوش ہوئے۔ایسپر کا تقرر ان کے برسلز کے مقررہ دورے سے قبل عمل میں آیا ہے جہاں وہ رواں ماہ 26 اور 27 جون کو نیٹو کے وزرا دفاع کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ایسپر وہ تیسری شخصیت ہیں جو محض چھ ماہ کے اندر اس منصب پر فائز ہوئے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز بتایا تھا کہ وہ پینٹاکان کی قیادت کے لیے غالبا مارک ایسپر کو نامزد کریں گے۔ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ڈیوڈ نورکوئسٹ کو نائب وزیر دفاع کے عہدے کے لیے نامزد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ نورکوئسٹ اس وقت پینٹاگان میں بطور مبصر اپنی ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں۔مارک ایسپر ریپبلکن پارٹی کے رکن کے طور پر سیاسی میدان میں بھی کام کر چکے ہیں۔سابق امریکی دفاع جنرل جیمز میٹیس دسمبر 2018 میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا