English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران افیون زدہ کیمیائی ہتھیار تیار کر رہا ہے‘ امریکی رپورٹ میں انکشاف

share with us


 ایران ایسے کیمیائی ہتھیار یمن اور شام میں اتحادیوں کو دینے کے ساتھ حزب اللہ، حماس اور عراقی ملیشیاؤں کو بھی فراہم کر چکا ہے
 ایرانی پالیسی کی مخالفت کرنیوالے شہریوں کیخلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خطرات بڑھ گئے ہیں‘رپورٹ میں دعویٰ 


واشنگٹن:17جون2019(فکروخبر/ذرائع)امریکا کی ریسرچ فاؤنڈیشن (ہیریٹیج) کی ایک رپورٹ میں سابق معاون وزیر دفاع پیٹر بروکس کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران ادویات اور نشہ آور مواد کو عسکری مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی فوج کے زیر نگرانی قائم ایک اسلحہ ساز مرکز میں افیون پر مشتمل مواد کو کیمیائی اسلحہ سازی کے لیے استعمال کرنے کا تجربہ کیا گیا۔ یہ ہتھیار انسانوں کی جسمانی معذوری کا موجب بن سکتے ہیں۔پیٹر بروکس کی تیارکردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افیونی مواد معذوری، اپاہج پن اور لوگوں کو قتل کرنے کے استعمال کیا جا سکتا ہے اسے کھانے والے مختلف عوارض کا شکار ہونے کے ساتھ یہ جسم کے اعصابی نظام پر حملہ آور ہوتا ہے۔اگرچہ افیونی مواد کو سول طب اور لیگل ویٹرنری سائنس کے شعبوں میں استعمال کیا جاتا ہے مگر ان دائروں سے باہر افیونی مواد کا استعمال غیر معمولی تشویش کا باعث بن سکتا ہے۔ اگر اس کی مدد سے کیمیائی ہتھیار تیار کیے جاتے ہیں تو یہ کیمیائی ہتھیاروں کے بین الاقوامی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی پالیسی کی مخالفت کرنے والے شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ ایران اس طرح کے کیمیائی ہتھیار یمن اور شام میں اپنے اتحادیوں کو دینے کے ساتھ حزب اللہ، حماس اور عراقی ملیشیاؤں کو بھی فراہم کر چکا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا