English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی غزہ میں حماس کی قیادت سے ملاقات

share with us


 فلسطین کی مجموعی صورت حال،غزہ کی ناکہ بندی اور معاشی مشکلات اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال


غزہ:16جون2019(فکروخبر/ذرائع)مشرق وسطیٰ  کے لیے اقوام متحدہ کے امن مندوب نیکولائے میلاڈینوف نے  غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت”حماس“کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور جماعت کی قیادت سے ملاقات کی۔مرکز اطلاعات فلسطین کے  مطابق ملاڈینوف کی ملاقات کے وقت حماس کی  سینئرمقامی قیادت موجود تھی۔ ملاقات میں فلسطین کی مجموعی صورت حال،غزہ کی ناکہ بندی اور معاشی مشکلات اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حماس ر ہنما اسماعیل ھنیہ نے”یو این“ مندوب کو غزہ میں جنگ بندی کو وسعت دینے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔اقوام متحدہ کے امن مندوب گذشتہ روز غزہ پہنچے تھے جہاں حماس کی قیادت سے ملاقات کے بعد وہ رام اللہ روانہ ہوگئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا