English   /   Kannada   /   Nawayathi

مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ, اعلی افسر کی گواہی عمل میں آئی،بھگوا ملزمین کے وکلاء نے جھوٹی گواہی دینے کا الزام عائد کیا

share with us

 


ممبئی :13جون2019(فکروخبر/پریس ریلیز)مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے میں آج بی ڈی ڈی ایس (بم ڈٹیکیشن اینڈ ڈسپوزل اسکواڈ) کے افسر کی خصوصی این آئی اے عدالت میں گواہی عمل میں آئی جس کے دوران اس نے عدالت کو اس کی رہنمائی میں اسکواڈ کے ذریعہ کیئے گئے کام بتائے۔
خصوصی جج ونوڈ پڈالکر کے روبرو خصوصی سرکاری وکیل اویناس رسال کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے افسر اتم گائیکواڑ نے عدالت کو بتایا کہ29 ستمبر 2008 کو مالیگاؤں کے بھکو چوک نامی علاقے میں رو نما ہونے والے بم دھماکے بعد اسے مالیگاؤں سے فون موصول ہوا جس کے بعد اس نے سینئر افسران کی اجازت طلب کرنے کے بعد ایک ٹیم بنائی اور ٹیم دھماکہ خیز اشیا ء کی سونگھ کر نشاندہی کرنے والے کتے کو بھی شامل کیا اور مالیگاؤں پہنچے۔
سرکاری گواہ نے عدالت کو بتایا کہ بھکو چوک پہنچنے کے بعد انہیں بم دھماکہ کی وجہ سے بکھری پڑی موٹر گاڑیوں کا معائنہ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی نیز سونگھنے والے کتے کی مدد سے پہلے یہ پتہ لگانے کی کوشش کی گئی کہ آیا کو زندہ دھماکہ خیر اشیاد موجود ہے تو نہیں۔کتے کے ذریعہ پورے علاقے کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں دھماکہ ہونے والی کوئی بھی چیز نہیں ملی۔
سرکای وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ بم دھماکہ کی جگہ کا معائنہ کرنیکے بعد اس نے ایک رپورٹ مرتب کی تھی جس میں اس کے ذریعہ کیئے گئے کاموں کی تفصیلات درج ہیں جو آج عدالت کے ریکارڈ پر موجود ہے۔
اسی درمیان سرکاری گواہ سے بھگوا ملزمین کے وکلاء جے پی مشراء اور پرشانت مگو نے جرح کی اور اس پر الزام عائد کیا کہ وہ حادثہ کی جگہ پر گیا ہی نہیں تھا اور اس نے مالیگاؤں کے ایک پولس اسٹیشن میں بیٹھ کر فرضی رپورٹ مرتب کی تھے جس سے سرکاری گواہ نے انکار کیا۔
دوران کارروائی عدالت میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی)کی جانب سے ایڈوکیٹ شاہد ندیم، ایڈوکیٹ ہیتالی سیٹھ، ایڈوکیٹ شروتی ویدیہ،ایڈوکیٹ عادل شیخ و دیگر موجود تھے۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا