English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سوڈان میں حالیہ تشدد کی مذمت

share with us


 سوڈان کے فوجی حکمران اور احتجاج کرنے والے بحران کے حل  کیلئے  مل جل کر کام کریں 


نیویارک:12جون2019(فکروخبر/ذرائع)ا قوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سوڈان میں حالیہ تشدد کی پر زور مذمت کی اور سوڈان کے فوجی حکمرانوں اور احتجاج کرنے والوں پر زور دیا ہے کہ وہ بحران کے حل کے  لئے  مل جل کر کام کریں۔سلامتی کونسل نے متفقہ بیان میں فریقین پر زور دیا کہ وہ عام شہریوں کے خلاف پر تشدد کارروائیاں  فوری طور پر روک دیں اور انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ رواں ماہ کے آغاز میں احتجاجی مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں ایک سو سے زیادہ افراد مارے گئے تاہم سوڈانی حکام    نے کہا  کہ کریک ڈاؤن کے دوران مارے جانے والے افراد کی اصل تعداد اس سے کہیں کم ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا