English   /   Kannada   /   Nawayathi

محمد علی جوہر یونیورسٹی پر ۴ کروڑ جرمانے کا نوٹس،جمع نہ کرنے پر ہر ماہ مزید آٹھ لاکھ جرمانہ

share with us

رامپور :11جون2019(فکروخبر/ذرائع)ریاست اترپردیش میں رامپور میں محمد علی جوہر یونیورسٹی کو 4 کروڑ روپے کے جرمانے کے لیے نوٹس جاری کیا گیا۔ نہ جمع کرنے پر ہر مہینے 8 لاکھ روپے کا مزید جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ریاست اترپردیش کے رامپور سے رکن پارلیمنٹ اعظم خاں کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ کبھی آعظم خاں پر غدار وطن کے مقدمے دائر کئے جاتے ہیں تو کبھی ضلع انتظامیہ کی جانب سے کسی نہ کسی معاملہ کو لیکر نوٹس جاری ہوجاتا ہے۔

تازہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب رکن پارلیمنٹ اور چانسلر محمد علی جوہر یونیورسٹی آعظم خاں نے جوہر یونیورسٹی میں ایک پریس کانفرنس بلاکر میڈیا کو ایک ایسا نوٹس دکھایا جس میں یونیورسٹی پر 4 کروڑ روپے کی مالیت کا رکوری جرمانہ لگایا گیا ہے۔

اس میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ گذشتہ 25 مئی کو جب ضلع کے بڑے افسران پولیس عملے کے ساتھ یونیورسٹی کیمپس میں یونیورسٹی اراضی کی پیمائش کرنے داخل یوئے تھے تو یونیورسٹی انتظامیہ نے ان کے ساتھ مار پیٹ کی تھی۔ حالانکہ آعظم خاں نے آج میڈیا کو اپنے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ دکھاکر اس بات کی تردید کی۔

آپ کو بتا دیں کہ 25 مئی کو ضلع انتظامیہ کی جانب ضلع کے اہم افسران کا ایک وفد پولیس عملے کے ساتھ جوہر یونیورسٹی گیا تھا اور یونیورسٹی کو اپنا ایک نوٹس سونپتے ہوئے کیمپس کے اندر کی اراضی کی پیمائش کی تھی۔

ای ٹی وی بھارت سمیت میڈیا کے تقریبا تمام نمائندے اس وقت وہاں موجود تھے۔ اس وقت میڈیا وہاں کے ایک ایک لمحے کی ریکارڈنگ اپنے کیمرے میں قید کر رہا تھا اگر ضلع انتظامیہ کی مار پٹائی والی بات کو صحیح مان بھی لیا جائے تو وہ میڈیا کے کیمروں میں ضرور قید ہوتا۔ اسی لئے یونیورسٹی کے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کافی حد تک درست معلوم ہو رہی ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ آعظم خاں اپنی اس یونیورسٹی اراضی کو بچانے میں کہاں تک کامیاب ہوتے ہیں اور وہ 4 کروڑ روپئے کی مالیت کو کس طرح ادا کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا