English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی پابندیاں مذاکرات کی پیشکش کا کھوکھلا پن ظاہر کرتی ہیں، ایران

share with us

تہران:08جون2019(فکروخبر/ذرائع)ايران نے امريکا کی جانب سے تازہ اقتصادی پابندیوں کے تحت تہران کے سب سے بڑے پیٹرو کیمیکل گروپ پر قدغن لگانے کو مذاکرات کی پیشکش کے مناقفانہ ہونے کی دلیل قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے پیٹرو کیمیکل گروپ پر امریکا کی جانب سے پابندی عائد کیے جانے کو اقتصادی پابندیوں کی نئی لہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے امریکا کی ایران کو مذاکرات کی پیشکش کا بھانڈہ پھوٹ گیا ہے جو محض ایک منافقانہ عمل تھا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے کہا کہ امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جوہری معاہدے سے متعلق مذاکرات کی پیشکش کو کھوکھلا اور غیر سنجیدہ ہونے میں صرف ایک ہفتہ لگا۔ عالمی برادری کو امریکا کی چال بازیوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سب سے بڑے پییٹروکیمیکل گروپ پر ايران کے پاسداران انقلاب کی مالی معاونت کرنے کا الزام عائد کرکے پابندی عائد کردی تھی، پاسداران انقلاب کو امریکا پہلے ہی دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے۔

واضح رہے کہ دورہ جاپان کے موقع پر امریکی صدر نے ایران کے ساتھ مذاکرتی عمل کے لیے وزیراعظم شنزو آبے کی ثالث بننے کی پیشکش کو قبول کرتے ہوئے ایران کے ساتھ مذاکرات کا عندیہ دیا تھا تاہم ایران نے امریکی پیشکش کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے انکار کردیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا