English   /   Kannada   /   Nawayathi

آئی ایم ایف کا پسماندہ ممالک کیلیے امدادی اصلاحاتی پیکیج کا اعلان

share with us

واشنگٹن ڈی سی:08جون2019(فکروخبر/ذرائع)آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے کم آمدنی رکھنے والے غریب اور پسماندہ ممالک کے لیے فنانسنگ کی حد بڑھانے امدادی اصلاحاتی پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے کم آمدنی رکھنے والے غریب اور پسماندہ ممالک کے لیے سرمایہ کاری کی حد بڑھانے امدادی اصلاحاتی پیکج کی منظوری دے دی۔ آئی ایم ایف کے مطابق  سول تنازعات اور کمزور اداروں کے حامل کم آمدنی رکھنے والے ممبر ممالک میں معاشی استحکام اور اصلاحاتی پروگرامز پر عملدرآمد کے لیے اسپشل چیلنجز درپیش ہیں۔

ایگزیکٹو بورڈ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ممبر ممالک میں سے نصف ممالک ایسے ہیں جن کی مالی حالت خراب ہے یا وہاں شورش زدہ صورتحال کی وجہ سے مسائل ہیں، امدادی اصلاحاتی پیکیج کا مقصد ان کم آمدنی والے غریب و پسماندہ ممالک کی مالی ضروریات پوری کرنے کیلیے رعایتی فنانسنگ تک رسائی کو بڑھانا ہے، ایسے ممالک کیلیے اس اصلاحاتی پیکیج کے تحت امداد میں ایک تہائی اضافہ کیا ہے

ایگزیکٹو بورڈ کے مطابق زیادہ تر کم آمدنی والے ممالک کے ذمہ واجب الادا قرضوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، کم آمدنی رکھنے والے ممالک میں ٹوففتھ (Two fifth) ممالک فنانسنگ کے لیے ہائی رسک ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا