English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا نے جنوبی کوریا کے ساتھ جنگی مشقوں کو غیرضروری قرار دے دیا

share with us

واشنگٹن:03جون2019(فکروخبر/ذرائع) امریکی سیکریٹری برائے دفاع پیٹرک شین ہن نے امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان فوجی جنگی مشقوں کو فی الحال غیر ضروری قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کے مذاکرات کے پیش نظر کئی بار جنوبی کوریائی فوج اور امریکی فوج کے درمیان جنگی مشقیں منسوخ ہوچکی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سیکریٹری برائے دفاع پیٹرک شین نے مقامی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات اہم ہیں۔

پیٹرک نے گذشتہ روز جنوبی کوریا کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ملکی عہدیداروں سے ملاقاتیں کی، دریں اثنا جنوبی کوریا میں امریکی فوج کے آفسر سے بھی ملاقات کی۔

گذشتہ ماہ امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان فوجی جنگی مشقیں ہونا تھی، دونوں ممالک کی جانب سے حتمی فیصلہ بھی کرلیا گیا تھا، تاہم کم جونگ ان نے فوجی مشقوں کو مذاکرات کے درمیان دیوار قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں شمالی کوریا نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو جنگ کا سودا گر قرار دیا تھا۔

شمالی کوریا کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں آیا کہ جب امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربات اقوام متحدہ کے قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا