English   /   Kannada   /   Nawayathi

دنیا شام میں شہریوں کے بلا تفریق قتل عام کا تماشا دیکھ رہی ہے: ٹرمپ

share with us

واشنگٹن:03جون2019(فکروخبر/ذرائع)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا ،شام کی تحصیل ادلب میں روس، شامی انتظامیہ اور ایران  کے ہاتھوں شہریوں کے بلا تفریق قتل عام کا تماشا دیکھ رہی ہے۔

اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ "روس، شامی انتظامیہ اور جزوی طور پر ایران شام کی تحصیل ادلب میں شدید حملے کر رہے ہیں اور بچے بوڑھے کی تفریق کئے بغیر کثیر تعداد میں شہریوں کو قتل کر رہے ہیں ۔ اس سب کے مقابل  دنیا  محض تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ آخر آپ کا مقصد کیا ہے؟ اس قتل عام کو بند کریں"۔

اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ گذشتہ ماہ شام میں بشار الاسد فورسز اور ایرانی حمایت کے حامل غیر ملکی دہشت گردوں  پر مشتمل فورسز نے عورتوں اور بچوں سمیت 269 شہریوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ ترکی اور روس کے درمیان 17 ستمبر 2018 کو طے پانے والے فائر بندی کے سمجھوتے کی خلاف ورزی کر کے اسد انتظامیہ اور اس کے حامیوں کی طرف سے کئے گئے حملوں میں اس وقت تک 5 لاکھ 53 ہزار سے زائد شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔

اسد انتظامیہ نے ایرانی حمایت کے حامل دہشت گرد گروپوں اور روس کے فضائی تعاون سے ادلب ٹینشن فری زون میں 25 اپریل کو شروع کئے گئے وسیع پیمانے کے حملوں کے ساتھ 100 مربع کلو میٹر کے لگ بھگ علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔

فوجی مخالفین مذکورہ علاقوں کو انتظامی فورسز  سے واپس لینے کے لئے وقتاً فوقتاً آپریشن کر رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا