English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوڈان میں ایمرجنسی کیخلاف دھرنادینےوالوں پر فوج کی فائرنگ، کئی مظاہرین ہلاک و زخمی

share with us

خرطوم:03جون2019(فکروخبر/ذرائع)سوڈان میں فوجی بغاوت اور ایمرجنسی قائم کرنے کیخلاف فوج کے ہیڈ کوارٹر کے باہر دھرنا دینے والے مظاہرین پر اہلکاروں نے براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد اور 10 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں اپریل میں ہونے والی فوجی بغاوت اور ملک میں 3 ماہ کے لیے ایمرجنسی کے نفاذ کیخلاف دھرنا دینے والے اسیر صدرعمرالبشیر کے حامیوں پر براہ راست فائرنگ کردی، فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

قبل ازیں سوڈان میں مہنگائی کے طوفان نے عوام کے اشتعال کو مزید اکسایا جس کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے جو فوجی بغاوت اور صدر عمر البشیر کی حراست پر ختم ہوئے۔ فوج نے 11 اپریل کو ملک کا انتظام سنبھالنے کے بعد 3 ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی تھی اور 2 سال بعد الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے

صدر عمر البشیر کے حامیوں کی جانب سے فوجی بغاوت کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین آپس میں دست و گریبان ہیں، جھڑپوں میں دونوں طرف جانی نقصان ہوا ہے۔ عمر البشیر سوڈان  کے ساتویں صدر تھے اور 1989 سے صدارت کے عہدے پر فائز تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا