English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین نے امریکہ کو تجارتی تنازعات کا ذمہ دار قرار دیا

share with us

بیجنگ:02جون2019(فکروخبر/ذرائع)چین نے امريکا کے ساتھ جاری تجارتی تنازعات کے لیے واشنگٹن حکومت کو ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔ ایک تازہ رپورٹ میں بیجنگ نے کہا ہے کہ اس تناظر میں ’اہم اصولی معاملات‘ کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ چین اس معاملے پر کیا اقدامات اٹھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کی درآمدی مصنوعات پر اربوں ڈالر کا اضافی ٹیکس نافذ کرنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس تجارتی جنگ سے عالمی اقتصادیات کو بھی خطرات لاحق ہوتے جا رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا