English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی کارروائی، تین شامی فوجی ہلاک

share with us

شام :02جون2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی فوج نے راکٹ حملوں کے جواب میں شام میں عسکری کارروائی کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جوابی کارروائی میں اسرائیلی فضائیہ نے اتوار کی علی الصبح گولان کی پہاڑیوں میں واقع شامی فورسز کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ شامی میڈیا کے مطابق اس کارروائی میں تین شامی فوجی مارے گئے ہیں۔ ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ اسرائیلی فورسز نے شام میں سرحد پار حملہ کیا ہے۔ اسرائیل کے مطابق ہفتے کے دن شامی سرزمین سے دو راکٹ داغے گئے تاہم یہ معلوم نہیں کہ اس حملے میں کون ملوث تھا۔ کہا گیا ہے کہ اس کی ذمہ داری شامی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا