English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہنڈوراس میں مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کو آگ لگا دی

share with us

یگوسی گلپا:02جون2019(فکروخبر/ذرائع)وسطی امریکی ملک ہنڈوراس کے دارالحکومت ٹیگوسی گلپا میں مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کی عمارت کے اہم حصے کو آگ لگا دی۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، نقاب پوش مظاہرین نے ٹائر لا کر امریکی سفارت خانے کی عمارت کے اہم داخلی دروازے کو آگ لگا دی۔ ایک اور میڈیا رپورٹ کے مطابق عمارت کو آگ لگانے والے مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے، بعدازاں محکمہ فائر اینڈ سروس کے عملے نے آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا۔

واضح رہے کہ ہنڈوراس میں میڈیکل اور تعلیم کے متعلق شعبوں میں نجکاری کے معاملے میں اٹھائے گئے اقدامات کے خلاف احتجاج ہو رہے ہیں۔ طب اور تعلیم سے متعلق شعبوں کی نجکاری کی تجویز صدر جوآن اورلانڈو ییرنانڈیز نے پیش کی تھی جنہیں امریکا کا اہم اتحادی سمجھا جاتا ہے۔

ہنڈوراس میں امریکہ مخالف احساسات و جذبات پائے جاتے ہیں اور اس ملک کے عوام کا کہنا تھا کہ امریکا ہنڈوراس کے داخلی امور میں مداخلت کررہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا