English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ نے چین کو کیا خبردار

share with us

واشنگٹن:یکم جون2019(فکروخبر/ذرائع) امر یکا نے چین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ہمسایہ ممالک کو اپنی عسکری قوت سے ڈرانے دھمکانے سے گریز کرے۔ سنگا پور سکیورٹی فورم میں تقریر کرتے ہوئے امریکی قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک شانیہن نے بتايا کہ واشنگٹن کئی خاص ٹیکنالوجی تیار کرنے میں مصروف ہے۔ یہ ٹیکنالوجی اگلے پانچ سالوں میں متعارف کرانے کے بعد ایشیا میں استحکام قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین کو اپنے ہمسایوں کے ساتھ تعاون کے تعلقات استوار کرنے چاہییں ناکہ ایسا رویہ کہ دوسری ریاستوں کا صفایا ممکن ہو۔ چین اور اُس کے ہمسایہ ممالک کے مابين بحیرہ جنوبی چین، آبنائے کوریا اور آبنائے تائیوان پر ملکیتی دعووں کے سبب تنازعات جاری ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا