English   /   Kannada   /   Nawayathi

پیغمبر اسلام کی توہین کسی بھی مسلمان کے لیے ناقابل برداشت :پاکستانی وزیراعظم

share with us

مکہ المکرمہ:یکم جون2019(فکروخبر/ذرائع) پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یوروپی ممالک کی عوام کو پیغمبر اسلام کی عظمت کا اندازہ نہیں ہے۔ انہوں نے تنظیم تعاون اسلامی کے اجلاس میں کہا کہ پیغمبر اسلام کی توہین کسی بھی مسلمان کے لیے ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے یہودیوں کے بارے میں کہا کہ وہ تو ہولوکاسٹ کے بارے میں دنیا کو یہ بتانے میں کامیاب ہوگئے کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ پیغمبر اسلام کے معاملے میں ایسا کرنے میں مسلم ممالک ناکام ہوچکے ہیںمکہ میں منعقدہ تنظیم تعاون اسلامی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر اسلام اور پیغمبر اسلامی پر نکتہ چینی نہیں کی جاسکتی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا