English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرکٹ عالمی کپ کا آغاز، برطانی اور جنوبی افریقہ افتتاحی میچ میں آمنے سامنے

share with us

لندن:30مئی2019(فکروخبر/ذرائع)کرکٹ کا سب سے بڑا عالمی میلہ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جمعرات سے اوول لندن میں میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان افتتاحی میچ سے شروع ہوگیا ہے۔

 انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والے اگلے46 دن کے دوران دنیا کی دس صف اول کی ٹیمیں کرکٹ کا ہمالیہ سر کرنے کی کوشش کرینگی۔ دس گرائونڈز میں میچ ہوں گے۔ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے مہنگا ورلڈ کپ2019 میں ہونے جارہا ہے ۔

 آئی سی سی نے جیتنے والی ٹیم کے لیے چالیس لاکھ ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ انگلینڈ پانچویں بار ورلڈ کپ کی میزبانی کررہا ہے۔ رنر اپ ٹیم کو بیس لاکھ ڈالر ملیں گے، مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں ایک کروڑ ڈالر کے نقد انعامات دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 8، 8 لاکھ ڈالر ملیں گے۔ لیگ میچز جیتنے والی ٹیمیں 40، 40 ہزار ڈالر کی حق دار ہوں گی۔ گزشتہ ورلڈکپ میں فاتح ٹیم آسٹریلیا کو 37 لاکھ 50ہزار ڈالر ملے تھے۔ ہوم آف کرکٹ لارڈز 14جولائی کو فائنل سمیت پانچ میچوں کی میزبانی کرے گا۔

اوول گراؤنڈ میں کھیلے جارہے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈپلوسی نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔

اد رہے کہ ورلڈکپ کے لیے 10 ٹیمیں ایونٹ میں مدمقابل ہیں جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کرنے کے بجائے تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی۔

یونٹ میں مجموعی طور پر 48 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل اور سیمی فائنل سے قبل تمام ٹیمیں اپنے اپنے 9، 9 میچز کھیلیں گی جن میں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی اور 14 جولائی کو فائنل مقابلہ ہوگا۔

پاکستان اپنا ایونٹ کا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

پاکستان اپنا دوسرا میچ 3 جون کو انگلینڈ، 7 جون کو سری لنکا، 12 جون کو آسٹریلیا، 16 جون کو بھارت، 23 جون کو جنوبی افریقا، 26 جون کو نیوزی لینڈ، 29 جون کو افغانستان اور 5 جولائی کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا