English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی پارلیمان تحلیل،نئے انتخابات17 ستمبر کو ہونگے

share with us

تل ابیب:30مئی2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی پارلیمان نے گزشتہ  درمیانی شب خود کو تحلیل کرنے اور 17 ستمبر کو نئے قانون ساز انتخابات کے اجرا کی منظوری دے دی ہے۔

اسرائیل کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے جب کسی پارلیمان نے اپنے انتخاب کے بعد دو ماہ سے بھی کم عرصے میں خود کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہو۔پارلیمان  کی تحلیل سے متعلق مجوزہ قانون نامزد وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی سربراہی میں لیکوڈ پارٹی نے پیش کیا جسے 45 کے مقابلے میں 74 ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔

مجوزہ قانون پر رائے شماری ایسے موقع پر سامنے آئی جب نامزد وزیراعظم نیتن یاہو کو حکومتی اتحاد تشکیل دینے کے واسطے دی گئی مہلت اختتام پذیر ہو رہی ہے۔ حکومتی اتحاد کی تشکیل میں ناکامی کے بعد لیکوڈ پارٹی کے سربراہ نیتن یاہو نے بیلٹ بکس کی طرف واپسی کا متبادل  استعمال کیا۔

 واضح رہے کہ  اگر پارلیمان خود کو تحلیل کرنے کا فیصلہ نہ کرتی تو اسرائیلی صدر روفین ریفلین کسی دوسری شخصیت کو حکومت تشکیل دینے کے لیے نامزد کر سکتے تھے۔بعد ازاں، اسرائیلی نامزد وزیراعظم  نیتن یاہو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لیکوڈ پارٹی قبل از وقت انتخابات میں جیت سے ہمکنار ہو گی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا