English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوڈان: ‌‌‌جمہوریت پسندوں کی دو روزہ ہڑتال شروع، نظام زندگی درہم برہم

share with us

خرطوم:29مئی2019(فکروخبر/ذرائع) جمہوریت پسند مظاہرین نے سوڈان کی فوجی حکومت کے خلاف دو روزہ عام ہڑتال کا آغاز کر دیا.حکومت اور مظاہرین کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے باوجود سوڈان میں حالات کشیدہ ہیں، ملک کے بڑے شہروں‌ میں‌ مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے.

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق سیاسی عدم استحکام کے شکار سوڈان میں مظاہروں کا نیا سلسلہ شروع ہوا ہے، جسے دو روزہ عام ہڑتال کا نام دیا گیا ہے، البتہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس کے دورانیے میں‌اضافہ ہوسکتا ہے.ہزاروں جمہوریت نواز مظاہرین دارالحکومت خرطوم کے ہوائی اڈے اور بس ٹرمینل پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے ہیں، ہڑتال کی وجہ سے نظام مواصلات شدید متاثر ہوا ہے.

مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے، تین ہوائی کمپنیوں نے خرطوم سے مختلف شہروں کے لیے پروازیں منسوخ کر دی ہیں.جمہوریت پسند تنظیموں کے ایک سرکردہ رہنما نے اپنے بیان میں‌کہا کہ ہڑتال عالمی دنیا کے لیے پیغام ہے کہ سوڈانی شہری فوج کو اقتدار دینے کے حق میں نہیں.

خیال رہے کہ عبوری ملٹری کونسل اور جمہوریت پسندوں کے درمیان مذاکرات کا اب تک کوئی نتیجہ نہیں نکلا، یاد رہے کہ اپریل میں عمر البشیر کو اقتدار سے الگ کرنے کے بعد ملٹری کونسل نے اقتدار سنبھال لیا تھا.

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا