English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، متعدد عمارتیں جزوی تباہ

share with us

بیجنگ:29مئی2019(فکروخبر/ذرائع) چین میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی جس کے باعث متعدد عمارتیں جزوی طور پر متاثر ہوئیں، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق چین کے شمال مشرقی اور جنوبی شہروں میں بھی گذشتہ دنوں ہونے والی شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے کی وجہ سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں، سڑکوں اور متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

چین کے شمال مشرقی اور جنوبی شہروں میں بھی گذشتہ دنوں ہونے والی شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی۔انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، جبکہ حکام کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے خصوصی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ مئی 2015 میں چین کے چھ صوبے تباہ کن سیلاب کی زد میں آئے تھے جس کے باعث درجنوں افراد لقمہ اجل بنے تھے، شدید باشوں اور سیلاب کے باعث مختلف علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل رہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا