English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیوزی لینڈ کے بجٹ کے لیے حکومتی سسٹم پر سائبر حملہ

share with us

ولنگٹن :29مئی2019(فکروخبر/ذرائع)کیوی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران ہیکرز نے بجٹ دستاویز حاصل کرنے کےلئے حکومتی سسٹم پر دو ہزار مرتبہ حملہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت نے کہا ہے کہ اس ہفتے پیش کیے جانے والے بجٹ کی دستاویزات لیک ہونے کے پیچھے سائبر حملہ آوروں کا ہاتھ تھا۔نیوزی لینڈ کے وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے بجٹ دستاویزات منظم طریقے سے دانستہ طور پر لیک کیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران ہیکرز نے بجٹ دستاویز حاصل کرنے کے لیے حکومتی سسٹم پر دو ہزار مرتبہ حملہ کیا جو جزوی طور پر کامیاب رہا۔

کیوی وزیر خزانہ نے کہا کہ انٹیلی جینس سروسز کے مشورے پر واقعے کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے اور نیوزی لینڈ کا بجٹ (آج)جمعرات کو پیش کیا جائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی نیشنل پارٹی نے حکومتی سسٹم پر سائبر حملہ کرکے بجٹ سے دو روز قبل ہی بجٹ دستاویز لیک کردی تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا خیال رہے کہ مذکورہ سائبر حملوں کے پیچھے مین اپوزیشن جماعت نیشنل پارٹی سائبر حملوں میں ملوث ہے ترجمان نے حکومتی سسٹم پر سائبر حملے کی تردید کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا