:اور ہر طرح کے
ہلیال : کار میں دھواں دیکھنے کے بعد مسافر اترگیے ، ... اتراکنڑا : لوک سبھا انتخابات کے پیشِ نظر 7 مئی کو ت ... کرناٹک کے ان اضلاع میں شدید گرمی کی لہر : یکم مئی س ... متحدہ عرب امارات جمعرات اور جمعے کو تیز بارش کا ا ... جے این یو میں امریکی سفیر کی تقریب منسوخ ، طلبہ نے ... سازش کے تحت اننت ناگ نشست پر انتخابات مؤخر کیے گئے ... کووِڈ ویکسین سے ہارٹ اٹیک کے خطرہ کا اب خود کمپنی ... زیادہ بچوں والے وزیراعظم مودی کے بیان پر کھرگے کا ...

لندن:28مئی2019(فکروخبر/ذرائع) پاکستانی نژادساجدجاوید نے کنزر ویٹو پارٹی کے الیکشن لڑنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہمیں اعتماد اور اتحاد بحال کرنے کی ضرورت ہے، ساجد جاوید پارٹی چئیرمین منتخب ہونے پر ساجدجاوید برطانیہ کے اگلے وزیراعظم ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیرداخلہ ساجد جاوید وزیراعظم تھریسامے کے استعفے کے اعلان کے بعد وزارت اعظمٰی کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔
ویڈیو پیغام ساجد جاوید نے کہا سب سے پہلے بریگزٹ پر کام کرنا ہوگا اس کے لیے اعتماد قائم کرنا ہوگا،کمیونیٹیز کو قریب لانے کے لیے پل کا کام کرنا ہو گا اور ہمیں اپنے معاشرے اور معیشت کو مضبوط بنانا ہوگا تاکہ ایک خوشحال ملک کے مواقعوں سے ہر کوئی فیض پا سکے۔
خیال رہے پارٹی چئیرمین منتخب ہونے کی صورت میں ساجد جاوید برطانیہ کے اگلے وزیراعظم ہوں گے، ساجد جاویدگزشتہ سال وزیر داخلہ کے عہدے پر تعینات ہوئے تھے۔
اس سے قبل پاکستانی نژاد ساجد جاوید برطانیہ کی لوکل گورنمنٹ، ہاوسز کے وفاقی وزیر تھے، ساجد جاوید سنہ 2010 سے برطانوی پارلیمنٹ کا حصّہ ہیں، وہ برطانیہ کے سابق انویسٹمنٹ بینکر، اور برومزگرو سے ایم پی منتخب ہوکر وزیر برائے بزنس اور ثقافت بھی رہ چکے ہیں۔
خیال رہے برطانیہ کی کنزرویٹیو پارٹی کے رکن اور نو منتخب وزیر داخلہ ساجد جاوید پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے ہیں، جو سنہ 1960 میں اہل خانہ کے ہمراہ برطانیہ منتقل ہوگئے تھے۔
دوسری جانب وزارت عظمٰی کی دوڑ میں کئی نامی گرامی سیاستدانوں کے نام بھی سامنے آگئے ہیں ، جن میں بورس جانسن، ایستھر میک وی، روری سٹیورٹ، اور جیرمی ہنٹ شامل ہیں۔
یاد رہے برطانیہ کی وزیرِ اعظم ٹریزا مے نے بریگزٹ معاہدے کے معاملے پر اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے سات جون کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
لندن میں 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر اپنے خطاب میں برطانوی وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے شدید پشیمانی کی بات ہے کہ وہ بریگزٹ نہیں کروا سکیں، میں نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالتے ہی یہ کوشش رہی کہ برطانیہ صرف چند لوگوں کو فائدہ نہ دے بلکہ سب کے لیے ہو۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |