English   /   Kannada   /   Nawayathi

منشیات اسمگلنگ کی اس خطرناک کوشش نے ایک شخص کی جان لے لی

share with us

میکسیکو سٹی:28مئی2019(فکروخبر/ذرائع) ٹوکیو کا سفر کرنے والے شخص کے معدے اور آنت میں کوکین کے 246 پیکٹس ہونے کے باعث اس کی موت ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کولمبیا کے شہر بگوٹا سے جاپان کے شہر ٹوکیو کا سفر کرنے والا شخص کے معدے اور آنت میں کوکین کے 246 پیکٹس ہونے کے باعث اس کی موت ہوگئی جس کی وجہ سے جہاز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

سونورا کے پراسیکیوٹر آفس کا کہنا تھا کہ 42 سالہ ادھیڑ عمر شخص کی شناخت اس کے نام کے پہلے حرف ’این‘ سے کی گئی جس کی تکلیف کے باعث کولمبیا سے اڑنے والی کمرشل پرواز کو میکسکو میں اتارا گیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ ’فضائی میزبانوں نے دیکھا کہ ایک شخص درد سے تڑپ رہا ہے جس پر انہوں نے ہرموسلو سونورا میں ہنگامی طور پر جہاز اتارنے کی درخواست کی، 2 بج کر 25 منٹ پر جیسے ہی جہاز اترا مذکورہ شخص کو مردہ قرار دے دیا گیا، جس کے بعد ہونے والے پوسٹ مارٹم میں یہ بات سامنے آئی کہ مرنے والے شخص نے کوکین کے 246 پیکٹس نگل رکھے تھے، ہر پیکٹ کا سائز تقریباً ڈھائی سینٹی میٹر تھا۔

پراسیکیوٹر کے مطابق منشیات کے زائد استعمال کے باعث اس کے دماغ میں سوجن ہوگئی تھی، جو اس کی موت کی وجہ بنا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ بعدازاں مذکورہ شخص کو لے جانے والے جہاز ایئرو میکسیکو، جس میں 198 مسافر تھے، سے بین الاقوامی پروٹوکول کے مطابق لاش ہٹا کر پرواز بحال کردی گئی۔

واضح رہے کہ منشیات کو انسانی جسم کے اندر خالی حصوں میں چھپا کر اسمگل کرنے کا طریقہ منشیات فروشوں میں بہت مقبول ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا