English   /   Kannada   /   Nawayathi

خلیج ایک نازک اور حساس دور سے گزررہا ہے،محتاط رہا جائے: کویت

share with us

کویت:26مئی2019(فکروخبر/ذرائع)کویتی نائب وزیر خارجہ خالد الاجر اللہ  نے کہا ہے کہ  خلیج  کا علاقہ اس وقت ایک حساس اور نازک دور سے گزر رہا ہے۔

 کویتی اخبار الانبا٫ کے مطابق ، کویت میں ایک اخباری کانفرنس کے دوران     جر اللہ نے   کہا کہ  خطے میں  غیر یقینی  کی صورت حال     سے بچاو کےلیے  محتاط رہنے کی ضرورت ہےاور  چاہیئے کہ   کشیدگی   میں اضافے اور کسی محاذ آرائی سے بچنے   کی پوری کوشش کی جائے۔

 انہوں نے   کہا کہ طرفین کے درمیان  مذاکرات  شروع  ہو گئے ہیں  جبکہ ان کا ملک خلیج میں کشیدگی کا ماحول ختم کروانےکےلیے  تعاون  کرے گا۔

 واضح رہے کہ  امریکی صدر ٹرمپ نے  گزشتہ روز  تقریباً 1500فوجیوں کی ایک اور کمک مشرق وسطی بھیجنے کا  اعلان کیا تھا جبکہ یو ایس ایس ابراہام لنکن   اور  4 عدد بمبار طیارے  B-52  پہلے سے ہی   خلیج بصرہ میں موجود ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا