English   /   Kannada   /   Nawayathi

پھر کنول کھل اٹھا,  سیکولر طاقتین بےبس !!!

share with us

احساس نایاب

 

ہندوستان میں ہورہے 2019 لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے انتظار میں ملک کے علاوہ تمام بیرونی ممالک کی نگاہیں ٹکی ہوئی تھیں

حالانکہ ایک بڑا طبقہ اس کے نتائج سے باخبر تھا لیکن بھولی بھالی عوام کو انتخابی فریب میں رکھ کر ہندوستان بھر میں دہشت کا ماحول بنایا گیا خاص کر مسلمانوں کے اندر

اور نادان مسلمانوں نے اس وبا سے بچنے کے خاطر وظائف و دعاؤں کا سلسلہ جاری کردیا حتیٰ کہ ہر واٹس اپ گروپ, فیس , انسٹاگرام و ٹیلی گرام سبھی کے سبھی مدرسہ و درسگاہیں لگ رہے تھے

لیکن افسوس نہ کوئی وظیفہ کام آیا نہ کوئی دعا کام آئی ساری کی ساری تدابیر دھری کی دھری رہ گئی جب صبح ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی تو 9:30 بجے 6 راؤنڈ میں ہی بی جے پی 94 فیصد ووٹ سے آگے نظر آئی اور اس کامیابی کی دوڑ کا سلسلہ لگاتار چلتا رہا اور دیکھتے ہی دیکھتے 11:20 کو ” انچولی, باگلکوٹ, بیجاپور, گلبرگہ, رائچور, کوپل, بلاری, ہاویری, دھارواڑ, شمالی کینرا, چترادرگہ, ٹمکور, بنگلور, نارتھ, بینگلور, ساوتھ, چکبالاپور, کولار میں بی جے پی ہی آگے رہی

شیموگہ کے آس پاس کے علاقوں میں بھی بی جے پی کا پلڑا بھاری رہا جن میں ساگر, سورب, تیرتھ ہلی, شکاری پور, بھدراوتی شامل ہے

ووٹ کی گنتی تقریبا 3 بجے ختم ہوئی تو 7,29,051 ووٹ حاصل کر جیت کا سہرا سجا بی جے پی کے امیدوار ” بی. وائی. راگھویندرا کے سر جس کی شان میں انتخابات سے قبل کچھ یوں کہا گیا تھا کہ ہمارا ووٹ مودی کو ہے اگر راگھویندرا کی جگہ کسی گدھے کو بھی امیدوار بنایا جاتا تو ہم آنکھ موندھ کر اُس کی تائید کرتے جو آج سچ ثابت ہوچکا ہے

, اسی کے ساتھ مخلوط پارٹی کے امیدوار مدھو بنگارپا نے 5,06,345 ووٹ حاصل کر ہار کا سامنا کیا

 

 

 

بہرحال انتخابات کے قبل ہی بھاجپا کی جیت یقینی نظر آرہی تھی لیکن سیکولر کہلانے والی مخلوط جماعتیں اتنی بری طرح سے پٹینگی اس حد تک سوچا نہ تھا ویسے جس انداز میں ہندوستان کی قدیم اور بڑی جماعت کہلانے والی کانگریس کو شکست کا حاصل ہوئی ہے اُس میں کوئی دورائے نہیں کہ آنے والے دنوں میں ہندوستان سے کانگریس اور گاندھی خاندان کے دھاگ کے خاتمہ کی علامت ہے اور یہ ہونا بھی لازمی تھا کیونکہ کانگریس نے مسلمانوں کا پورے ستر سال تک استحصال کیا ہے اور آج مسلمانوں کو جو حالت ہے اُس کی ذمہ دار بی جے پی کے ساتھ ساتھ کانگریس بھی ہے کیونکہ کانگریس نے مسلمانوں کو ووٹ بینک سے بڑھ کر کچھ سمجھا ہی نہیں یہاں تک آج جس مظبوطی سے آر ایس ایس اور اُس کی تمام شاخیں ہندوستان بھر میں پیر پسارے ہوئے ہیں اس کی ذمہ دار کانگریس ہی ہے کیونکہ کانگریس نے ہمیشہ اوروں کے کندھوں پہ بندوق رکھ کر نشانہ لگایا بی جے پی اگر مسلمانوں کی کھلی دشمن ہے تو کانگریس چھپی ہوئی دشمن باوجود اس کے مسلمان ہمیشہ سے اس کے لئے حکم کے اِکّے کی طرح رہے اور آج جب کانگریس نے حکم کے اِکّے سے نظر پھیرلی تو شطرنج پہ بچھے تمام پیادے خود بہ خود ڈھیر ہوگئے کیونکہ وفا کا بدلا جفا سے دینگے تو خود اپنی قبر آپ کھلے گی

 

خیر کرناٹک کے علاوہ کئی ریاستوں میں این ڈی اے نے جیت کا بگل بجایا اسی کے ساتھ ہندوستان میں ایک بار پھر سے بی جے پی اقتدار پہ پہنچ گئی اور مٹھی بھر سیکولر جماعتیں ہاتھ ملتے ہی رہ گئے

 

ویسے دوران انتخابات کا گہرائی سے جائزہ لینگے تو بی جے پی کی جیت اور کانگریس کی ہار کا کھیل سمجھ آئے گا کہ اس بار کانگریس نے خود سے ووٹ کاٹنے کا کردار ادا کر کے خود اپنے ہی پیروں پہ کلہاڑی ماری ہے اب اس کے پس منظر میں اس کا کیا مقصد ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا لیکن یہ بات تو واضح ہوگئی ہے کہ یہاں پہ دو پارٹیوں کے بیچ کوئی ٹکر کی لڑائی نہیں ہوئی بلکہ یہ سب کچھ جان بوجھ کر ملی بھگت کا نتیجہ ہے

جس سے عقل والوں کو یہ بات صاف سمجھ آگئی ہے کہ ہندوستانی سیاست میں انتخابات کے نام پہ جو بھی ڈرامہ چل رہا ہے وہ محض فریب ہے

دراصل 2014 سے ہی یہ طئے ہے کہ مستقل کئے جانے والے انتخابات , انتخابات نہیں ہونگے بلکہ کرکٹ کی طرح یہ بھی کھُلی میچ فکسنگ ہوگی جس میں پہلے سے ہی ہار جیت طئے ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ بھاجپائیوں نے 2014 سے لیکر 2022 تک کی پوری منصوبہ بندی کر رکھی ہے

لیکن افسوس یہاں پہ عوام جان بوجھ کر بیوقوف بن رہی ہے

جبکہ ہندوستان کے ساتھ ساتھ ساری دنیا دیکھ رہی تھی کہ کس طرح ملک بھر میں جگہ جگہ ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی , راتوں رات لاکھوں ای وی ایم غائب کردئے گئے , ووٹر لسٹ سے جان بوجھ کر سیکولر ووٹرس کا نام ہٹادیا گیا , کئی علاقوں میں ووٹ ڈالنے گئے عقلیتوں خاص کر مسلمانوں کو بوت میں ووٹ ڈالنے سے روکا گیا اُن کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی گئی, مسلم خواتین کو ڈرا دھمکا کر جبراً کمل کے نشان پہ ووٹ ڈلوایا گیا اور پولس, سکیورٹی فورس بس کھڑی کی کھڑی دیکھتی رہی یہاں تک کہ الیکشن کمیشن خود بی جے پی کے اشاروں پہ کٹھ پتلی بن کر ناچتا رہا اور گودی میڈیا نے ایگزٹ پول کے سروے کو عوام کے آگے پیش کرکے سبھی کے ذہنوں میں بی جے پی کی جیت کی بٹھادی تاکہ نتیجہ آنے کے بعد ہر ایک کی بولتی بند رہے اور یہ بات سچ بھی ثابت کردی کہ جھوٹ کو بار بار لگاتار چلا چلا کر کہنے سے ایک دن جھوٹ سچ لگنے لگتا ہے آج یہی سب کچھ ہوا ہے ہمارے یہاں جس کی لاٹھی اُسی کی بھینس والا معملا ہے

 

 

 

اور ان حالات سے باخبر دیگر اپوزیشن جماعتیں تماشبین بنی رہیں جس سے اس بات کا پکا یقین ہوچکا ہے کہ ہندوستانی سیاست میں جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ بیشک کسی بہت بڑی سازش کا حصہ ہے اور یہاں پہ ہم پھر سے یہی کہینگے کہ بی جے پی اور کانگریس کی ملی بھگت ہے ان دونوں کی سانٹھ گانٹھ ہی کا نتیجہ ہے جس کو نکارا نہیں جاسکتا ہے کیونکہ آنکھ کان رکھنے والوں کے لئے یہاں کھلا ثبوت ہے کہ کیسے پورے انتخابات کے دوران کانگریس نے مسلمانوں کو اچھوت کی طرح سرے سے خارج کردیا تھا اور بی جے پی مخالف اتحاد میں مسلم قیادت والی جماعتوں سے دوری اختیار کر لی تھی, اسلئے حالات کو دیکھتے ہوئے کسی کی جیت اور کسی کے ہار کا ماتم منانے کے بجائے مسلمانوں کو چاہئیے کہ آنے والے دنوں میں اپنی خود کی سیاسی جماعت منائیں اوروں کا سہارا تلاش کرنے کے بجائے خود کو مظبوط کریں جس کے لئے ہمیں ہوش کے ناخن استعمال کرنے ہونگے کیونکہ 2019 کے نتائج مسلمانوں کے ساتھ اُن تمام سیکولر سوچ رکھنے والوں کے لئے سبق آموز ہیں جو 70 سالوں سے کانگریس کی تائید کرتے ہوئے اُس کے نام کی مالا جپتے نہیں تھک رہے تھے

 

اس نتائج سے مسلمانوں کو مایوس یا ناامید ہونے کی کوئی ضرورت نہیں. آج بھلے بی جے پی کی جیت ہوئی ہو لیکن انشاءاللہ عنقریب ہی مسلمانوں کی جیت یقینی ہے

کیونکہ

گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں

وہ طفل کیا گریں جو گھٹنوں کے بل چلے

 

ویسے بھی اے مسلمان !

 

تو شاہین ہے پرواز ہے کام تیرا

تیرے آگے آسمان اور بھی ہیں

 

اس لئے اپنے حوصلوں کو پست ہونے نہ دیں اللہ کے سوا کسی اور سے ڈر کر خود کو بزدل نہ بنائیں بلکہ باتوں سے ہٹ کر میدان عمل میں اپنے قدم مظبوطی سے جمائیں اور سیاست کے ساتھ ہر شعبے میں اپنے نام کی مہر لگاتے ہوئے اپنے کردار اپنے عمل سے خودی کو ثابت کریں کسی اور کے محتاج بن کر غلامی کے اسیر نہ بنیں

کیونکہ اللہ سبحان تعالیٰ بھی انہیں کی مدد فرماتے ہیں جو اپنی مدد آپ کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں اس لئے

 

خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے

خدا بندہ سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے

 

ویسے بھی موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے وہ نظر آرہا ہے جس کے بارے میں اللہ کے رسول فرما چکے ہیں کہ کیسے قیامت کے عنقریب نیکی پہ بدی غالب ہوگی, مومنوں کے لئے ہر دن ہر رات آزمائش کے سائے میں گزرے گی , دنیا بھر میں ظالم حکمرانوں کا قلبہ ہوگا , ظلم و زیادتیان , قتل و غارتگری عروج پہ ہونگی ایمان مومن کے ہتھیلی پہ جلتے ہوئے دئے کہ مانند ہوگا پھر وہ سورج بھی طلوع ہوگا جو پوری دنیا میں اسلام کا سر بلند کریگا کیونکہ عنقریب غزوہ ہند بھی تو ہونی ہے جس کے لئے آج اور ابھی سے ہم مسلمانوں کو خوف سے نکل کر خود کو ایک بہادر جانباز سپاہی کی طرح ڈھالنا ہوگا اور خدارا صبر کے نام پہ بزدلی کا چولا نکال کا پھیکیں, جانباز سپاہی کی طرح اپنی اور اپنے قوم کی دفع میں لڑنا سیکھیں اور ظالم کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر کہیں

 

سر فروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے

دیکھنا ہے جوش کتنا بازوئے قاتل میں ہے

مضمون نگار کی رائے سے ادارہ کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے 

25مئی (فکروخبر)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا