English   /   Kannada   /   Nawayathi

شدید گرمی کے باعث صہیونی زندان کھول اٹھے، فلسطینی روزہ دار قیدی نڈھال

share with us


 صیہونی جیلوں میں فلسطینی روزہ دار قیدیوں کو پہلے سے حاصل بنیادی سہولیات سے بھی محروم کردیاگیا،اسیران اسٹڈی سینٹر 


رام اللہ:25مئی2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کے ترجمان ریاض الاشقر نے بتایا ہے کہ صہیونی ریاست کی جیلیں جھنم کا حصہ بن چکی ہیں۔ شدید گرمی کی وجہ سے قیدیوں کو انتہائی مشکل اور تکلیف دہ حالات کا سامنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے اسیران اسٹڈی سینٹرکی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ صہیونی ریاست کی قائم کردہ نام نہاد جیلوں میں فلسطینی روزہ دار قیدیوں کو پہلے سے بنیادی سہولیات سے محروم کیا گیا، رہی سہی کسر شدید گرمی نے نکال دی ہے۔اسیران سینٹر کے مطابق اسرائیل کی جزیرہ نما النقب، ریمون، نفحہ اور ایچل جیلیں شدید گرمی کی وجہ سے کھول اٹھی ہیں اور وہاں پابند سلاسل فلسطینی شدید گرمی کی وجہ سے نڈھال ہیں۔اسیران اسٹڈی سینٹر کے ترجمان ریاض الاشقر نے بتایا کہ صہیونی ریاست کی جیلیں جھنم کا حصہ بن چکی ہیں۔ شدید گرمی کی وجہ سے قیدیوں کو انتہائی مشکل اور تکلیف دہ حالات کا سامنا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی چار بڑی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو انتہائی مشکل حالات کا سامنا ہے۔ صہیونی انتظامیہ نے فلسطینی قیدیوں سے ماہ صیام کے دوران انہیں بنیادی سہولیات سے محروم کر رکھا ہے اور اوپر سے گرمی کے عذاب نے قیدیوں کو نڈھال کر کے رکھ دیا ہے۔ریاض الاشقر نے کہا کہ سخت گرمی نے اسیران کی صحت پر گہرے منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ بعض فلسطینی قیدی روزے کی حالت میں شدید گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہو گئے جبکہ قیدیوں کو بنیادی علاج کے لیے دوائی تک میسر نہیں ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا