English   /   Kannada   /   Nawayathi

صدر رام ناتھ کووند نے ۱۶ویں لوک سبھا تحلیل کی ،

share with us

نئی دہلی:25مئی2019(فکروخبر/ذرائع)صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج 16 ویں لوک سبھا کو تحلیل کردیا۔راشٹرپتی بھون سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر جمہوریہ نے 16ویں لوک سبھا کو فوری اثر کے ساتھ تحلیل کردیا ہے۔

کل وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں صدر جمہوریہ سے لوک سبھا کو تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔کابینہ کی سفارش کو قبول کرتے ہوئے آج صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے لوک سبھا کو تحلیل کرنے کے حکم نامہ پر دستخط کردیئے۔

صدر جمہوریہ نے جمعہ کو وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے استعفیٰ کو قبول کرتے ہوئے نئی حکومت کی تشکیل تک نریندر مودی کو بحیثیت کارگذار وزیراعظم برقرار رہنے کو کہا ہے۔اطلاعات کے مطابق نریندر مودی اگلے ہفتہ نئی معیاد کےلیے وزیراعظم کا حلف لیں گے۔

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے 303 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ کانگریس کو 52 نشستیں حاصل ہوئیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا