English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی: ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کا الزام، وزارت خارجہ کے 78 ملازمین گرفتار

share with us


ترک حکام نے 249 سابق وموجودہ ملازمین کو 2016 کی ناکام فوجی بغاوت سے تعلق کے شبے میں حراست میں لینے کا حکم دے دیا 


انقرہ:21مئی2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی میں ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے شبے میں مزید افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، وزارت خارجہ کے 78 ملازمین گرفتار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ترک حکام نے وزارت خارجہ کے 249 سابق وموجودہ ملازمین کو 2016 کی ناکام فوجی بغاوت سے تعلق کے شبے میں حراست میں لینے کا حکم دے دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اب تک ان افراد میں سے 78 کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک حکام کی جانب سے یہ فیصلہ 42 شہروں میں وزارت خارجہ کی ملازمتوں کے امتحانات میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کے سامنے آنے کے بعد اٹھایا گیا۔خیال رہے کہ یہ بے ضابطگیاں امریکا میں مقیم ترک مبلغ فتح اللہ گولن کی تنظیم کے ارکان کو فائدہ پہنچانے کے لیے کی گئیں۔ترک پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق ان مشتبہ افراد نے 2010 اور 2013 کے درمیان وزارت خارجہ کے مختلف عہدوں پر خدمات سرانجام دیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملازمین میں سے صرف 14 ابھی حاضر سروس ہیں جبکہ باقی تمام کو وزارت سے نکال دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ترکی میں 2016 میں فوجی بغاوت کے ذریعہ صدر ایردوگان کی حکومت کا تختہ الٹ کی بڑی منصوبہ بند کوشش کی گئی تھی جسے ملکی عوام نے ناکام کر دیا تھا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا