English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی جی !یہاں آپ کا جھوٹ نہیں بکے گا: تیجسوی کا مودی پر طنز

share with us

پٹنہ:19مئی2019(فکروخبر/ذرائع) لوک سبھا انتخابات میں ساتویں اور آخری مرحلے کے لئے بہار کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر اتوار کو ہونے والی ووٹنگ سے پہلے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سرکردہ لیڈر تیجسوی یادو نے گذشتہ روز ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس الیکشن میں مودی جی کا جھوٹ نہیں بکے گا کیونکہ بہاری اڑتی چڑیا کو ہلدی لگانے میں مہارت رکھتا ہے۔تیجسوی یادو نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ”مودی جی سن لو، یہ بہار ہے بہار۔ ہم بہاری اڑتی چڑیا کو ہلدی لگا دیتے ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی بتا دیتے ہیں کہ وہ چڑیا کہاں سے اڑی تھی، کہاں جائے گی اور کس سمت میں اور کہاں اڑ رہی ہے۔ سمجھے، مودی جی۔ یہ گجرات نہیں ہے جہاں آپ کا جھوٹ بکے گا“۔اپوزیشن لیڈر نے سرجن گھپلہ اور مظفر پور سانحہ کے حوالے سے وزیر اعلی نتیش کمار پر بھی طنز کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا